• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلال سعید اداکارہ کترینہ کی بہن ازابیل کیف کے ہمراہ جلوے بکھیرنے کو تیار

شائع January 27, 2022
گانا 28 جنوری کو ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام
گانا 28 جنوری کو ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی وہ بولی وڈ اداکارہ ازابیل کیف اور برطانوی گلوکار Ezu کے ہمراہ گانا ریلیز کردیں گے۔

ازابیل کیف بولی وڈ اداکارہ بابی ڈول کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ہیں اور وہ چند فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت کچھ گانوں میں بھی اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں۔

ازابیل کیف نے ’ٹائم ٹو ڈانس‘ نامی ڈانسنگ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جسے 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی ہم شکل بہن ازابیل کی پہلی فلم ریلیز

ازابیل کیف کو ان کی رقص میں مہارت کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے اور اب وہ جلد ہی بلال سعید اور برطانوی گلوکار Ezu کے ہمراہ ’جدائیاں‘ گانے میں بھی دکھائی دیں گی۔

بلال سعید نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر ازابیل کیف اور Ezu کے ہمراہ اپنے آنے والے گانے ’جدائیاں’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے گانے میں بولی وڈ اداکارہ بھی دکھائی دیں گی۔

گلوکار نے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’جدائیاں‘ کو 28 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

بلال سعید کی طرح بھارتی نژاد برطانوی گلوکار Ezu نے بھی گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ و پاکستانی گلوکار اور بھارتی اداکارہ کے ہمراہ گانے میں دکھائی دیں گے۔

دوسری جانب ازابیل نے بھی ’جدائیاں‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس میں پرفارمنس کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ گانا 28 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

اگرچہ اداکارہ اور گلوکارہ نے واضح نہیں کیا، تاہم ممکنہ طور پر ’جدائیاں‘ گانا پنجابی اور اردو زبان کا مکسچر ہوگا اور اس میں انگریزی کا بھی تڑکا شامل ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ بلال سعید کسی بولی وڈ اداکارہ کے ہمراہ گیت میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’جدائیاں‘ میں بلال سعید اور Ezu کو ٹرائی اینگل پیار کے طور پر ازابیل کیف سے محبت کرتے دکھایا جائے گا، تاہم اس کی تصدیق گانے ریلیز ہونے کے بعد ہی ہوگی۔

بلال سعید اور ازابیل کیف کے گانے کے پوسٹر جاری ہونے پر دونوں شخصیات کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ’جدائیاں‘ بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024