• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تمام اہم کرکٹرز رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے، آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن

شائع January 20, 2022
چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا— فوٹو بشریہ ٹوئٹر
چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا— فوٹو بشریہ ٹوئٹر

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال مارچ اور اپریل میں آسٹریلیا کے تمام اہم اور منتخب کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے اور انہوں نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلے گی اور دورے کے آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین مارچ سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا 1998 کے بعد پہلے دورۂ پاکستان کا اعلان

یہ آسٹریلین ٹیم کا 1998 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہو گا جہاں اس سے قبل نوے کی دہائی میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا نے 0-1 سے اپنے نام کی تھی لیکن اس کے بعد سیکیورٹی مسائل کے سبب دونوں ملکوں کے مابین پاکستان کی میزبانی میں سیریز نیوٹرل مقام پر منعقد ہوئیں۔

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے ایس ای این ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تمام کھلاڑی پاکستان جائیں گے، یہ ایک اہم دورہ ہو گا جس میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، کھلاڑی دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف امتحان کے عمل سے گزرنا اور مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور آسٹریلین ہم پر کھیل کے وسیع تر مفاد میں بیرون ملک سیریز کھیلنے کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، ہم صرف یہ توقع نہیں رکھ سکتے کہ ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کرتی رہیں گی اور ہمیں ان کے ملک کا دورہ نہیں کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے اعلیٰ معیار کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے جو کچھ ممکن ہو سکا وہ ضرور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست نہیں دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے، رمیز راجا

ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ ہم کوئی چانس نہیں لینا چاہتے اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی حفاظت کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے، ہم ایک انتہائی مضبوط ٹیم پاکستان لے کر جائیں گے اور کھلاڑی اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

حال ہی میں ختم ہونے والی ایشز سیریز میں روایتی حریف انگلینڈ کو 0-4 سے شکست دینے کے بعد آسٹریلین کرکٹ حکام کی توجہ اب دورہ پاکستان پر مرکوز ہو چکی ہے۔

اس دورے کے نتیجے میں لیگ اسپنر مچل سویپسن کے لیے آسٹریلین ٹیم کی شمولیت کی راہیں کھل سکتی ہیں جنہؤں نے ابھی تک کھیل کے سب سے بڑے فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024