• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یکم فروری سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 95 پیسے تک اضافے کا فیصلہ

شائع January 18, 2022
حکومت نے یکم فروری سے بجلی نرخ میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ  کرلیا—فائل فوٹو:اے ایف پی
حکومت نے یکم فروری سے بجلی نرخ میں 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا—فائل فوٹو:اے ایف پی

حکومت نے قرض دینے والے عالمی اداروں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے یکم فروری سے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ریٹس میں 95 پیسے تک اضافے اور غیر محفوظ صارفین کو ایک سلیب کا فائدہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے نتیجے میں پاور سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی 20 ارب روپے تک کم ہوجائے گی اور کے-الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے فی یونٹ بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 75 پیسے تک بڑھ جائےگا، فیصلے سے فی یونٹ بجلی میں اوسطاً 53 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصلے کے باضابطہ اطلاق کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ٹیرف میں اضافے کے لیے پاور ڈویژن کی درخواست 24 جنوری کو عوامی سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے جس کی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظوری لازمی ہے۔

مزید پڑھیں :بجلی کے نرخ میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

یہ حکومت کی جانب سے عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈز سے کیے وعدوں کے تحت پاور سیکٹر سبسڈی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا دوسرا مرحلہ ہے، سبسڈی کم کرنے کے دوسرے مرحلے کی منظوری 17 دسمبر کو ای سی سی نے دی تھی۔

پاور ڈیویژن نے اپنی درخواست میں نیپرا کو پاور سیکٹر سبسڈی ٹارگٹ کرنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق پالیسی گائیڈلائن سے آگاہ کردیا ہے، پاور ڈویژن نے ریگولیٹری اتھارٹینکو ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے اور ٹیرف کے شیڈول میں ترمیم اور ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے نظرثانی شدہ سبسڈی اور انٹر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ٹیرف ریشنلائزیشن، کراس سبسڈیز کو شامل کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔

فیز ون کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 کو ہوا تھا اور لائف لائن صارفین کی توسیع شدہ تعریف، صارفین کی نئی کیٹیگریز (محفوظ اور غیر محفوظ) بھی متعارف کرائی گئی تھیں اور 301 سے 700 یونٹ تک کے سلیب کو ٹیرف کی تبدیلی کے بغیر ری اسٹرکچر کیا گیا تھا۔

فیز2 کی پٹیشن کے مطابق گھریلو محفوظ صارفین کے لیے ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین لائف لائن صارفین کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی

مہینے میں ایک یونٹ سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین، ان کے لیے مختلف کیٹیگریز کے لیے ٹیرف میں 8 پیسے سے 95 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا، یہ سستے ریٹ ون سلیب بینیفٹ ہٹانے کے لیے سب سے اوپرہوگا، جس میں مزید اضافہ سیلز ٹیکس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور سرچارج فنانسنگ کاسٹ کا اطلاق دیگر تمام کیٹیگریزپر ہوگا۔

ایک سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کے لیے بیس ٹیرف 8 پیسے اضافے سے فی یونٹ 9 روپے 50 پیسے، 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 18 پیسے فی یونٹ اضافے سے 10 روپے 36 پیسے اور201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافے سے 12 روپے 62 پیسے کا ہوجائے گا۔

مہینے میں 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والی تمام کیٹیگریز کے لیے ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا جس کے بعد صارفین سے موجودہ ریٹ 14 روپے 78 پیسے کے بجائے 15 روپے 75 پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024