• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستان میں اگست کے بعد پہلی بار کورونا کے یومیہ کیسز 5 ہزار سے متجاوز

شائع January 18, 2022
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد وبا کے سبب جان کے بازی ہار گئے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد وبا کے سبب جان کے بازی ہار گئے — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد چار ماہ بعد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

8 اگست 2021 کو پاکستان میں 5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 53 ہزار 253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 5 ہزار 34 کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 10 افراد وبا کے سبب جان کے بازی ہار گئے اور اموات کی کُل تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 5 ماہ بعد کورونا کے 4 ہزار 340 کیسز رپورٹ

نئے کیسز کے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 881 ہوچکی ہے جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس کے علاوہ مزید ایک ہزار 125 افراد بیماری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے اور مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 611 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:

  • سندھ: 3 ہزار 430 کیسز، 6 اموات
  • پنجاب: 980 کیسز، ایک موت
  • خیبرپختونخوا: 108 کیسز، 3 اموات
  • بلوچستان: 24 کیسز
  • اسلام آباد: 479 کیسز
  • گلگت بلتستان: ایک کیس
  • آزاد جموں و کشمیر: 12 کیسز

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ 38.79 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کورونا کیسز کی مثبت شرح دیکھ کر کیا جائے گا، این سی او سی

ملک کے صنعتی و تجارتی حب کراچی میں صرف عام شہری بلکہ طبی ورکرز بھی شدید متاثر ہیں، بتایا جارہا ہے کہ حالیہ لہر کے دوران 500 سے زائد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس بیماری کا نشانہ بنے۔

دو روز قبل ایک سینیئر ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین شیخ کووڈ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس وقت وبا کا شکار ہیں۔

گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کو مؤخر کردیا تھا۔

این سی او سی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ کیسز کی مثبت شرح کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

سندھ میں کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد میں سختی برتنے کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تین روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کےاجلاس میں صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھتے ہوئے اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024