• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مجھے اور میری بیٹی کو کوہلی پر فخر ہے، انوشکا شرما

شائع January 17, 2022 اپ ڈیٹ January 18, 2022
انوشکا شرما نے کہا ہے ان کے شوہر کی جدوجہد ، کامیابیاں میرے لیے ، ان کی بیٹی کے لیے مثال ہیں—فائل فوٹو
انوشکا شرما نے کہا ہے ان کے شوہر کی جدوجہد ، کامیابیاں میرے لیے ، ان کی بیٹی کے لیے مثال ہیں—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی جانب سے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے پر اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ میرے شوہر کی جدوجہد اور کامیابیاں میرے اور میری بیٹی کے لیے مثال ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ہفتے کو بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے کر دنیا بھر میں اپنے پرستاروں اور شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا، ان کے پرستار شاید ان کے اس فیصلے سے پریشان ہوں مگر کرکٹر کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے اب تک کے کامیاب سفر پر بہت فخر ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شوہر کے لیے ایک پیار بھرا پیغام تحریر کیا ہے۔

انوشکا شرما نے لکھا کہ مجھے اب تک وہ دن یاد ہے جب آپ نے بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے اور آپ کو کپتان بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ویرات کوہلی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی

انہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے اس دن دھونی، آپ اور میں ہنسی مذاق کر رہےتھے اور انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ اب دیکھنا کتنی تیزی سے تمہاری داڑھی کے بال سفید ہونا شروع ہوں گے، ہم اس بات پر بہت ہنسے تھے، اس دن سے میں تمہاری داڑھی سفید ہونے سے زیادہ اور بہت کچھ دیکھ چکی ہوں، میں آپ کے اندر اور تمہارے اردگرد ترقی اور بے پناہ ترقی دیکھ چکی ہوں۔

انوشکا شرما نے کوہلی کی زیر قیادت بھارتی ٹیم کو حاصل ہونے والی کامیابیوں فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 2014 میں ہم بہت کم عمر اور کم علم تھے، ہم سوچتے تھے کہ صرف اچھے ارادے، مثبت سوچ اور مقصد آپ کو زندگی میں آگے لے جا سکتے ہیں، یہ سب چیزیں یقیناً بہت اہم ہیں لیکن بغیر چیلنج کے یہ سب چیزیں کافی نہیں، ان میں سے آپ نے جن بیشتر چیلنجز کا سامنا کیا وہ ہمیشہ کھیل کے میدان میں نہیں تھے، لیکن شاید یہی زندگی ہے؟ زندگی آپ کو وہاں آزماتی ہے جہاں آپ امتحان کی کم سے کم توقع رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی معصوم بچی کو ’ریپ‘ کی دھمکی

بالی ووڈ فلم سوئی دھاگا کی اداکارہ نے کرکٹر کو ایک صاف گو شخص قرار دیا اور یقین دلایا کہ وہ یاد رکھیں کہ انہیں ان کی اور ان کی بیٹی کی ہمیشہ حمایت حاصل رہے گی، آپ نے کبھی کوئی چیز لالچ کی نیت سے نہیں کی اور میں جانتی ہوں کہ اسی وجہ سے یہ عہدہ بھی نہیں رکھا۔

انوشکا شرما نے اپنے جذباتی پیغام کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب کوئی شخص کسی چیز کو بہت مضبوطی سے تھامتا ہے تو وہ اپنے آپ کو ایک حد تک محدود کرتا ہے اور تم، میرے پیار غیر محدود ہو، ہماری بیٹی ان سات برسوں کے دوران سیکھی گئیں باتوں کو اپنے باپ میں، تم میں دیکھے گی۔

مزید پڑھیں :کوہلی کا ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ انوشکاشرما نے کھلے عام اپنے شوہر کی حمایت کا اعلان کیا ہو، گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے اپنے شوہر کی ہمت کی تعریف کی تھی جب انہوں نے اپنی ٹیم کے ایک مسلمان کھلاڑی کی حمایت میں کھڑے ہوئے تھے جس کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈین ٹیم کی شکست کے بعد واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی پر بھارتی برہم

2014 میں بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے ویرات کوہلی نے ریکارڈ 68 ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 40 میچوں میں فتح اور 17 میں شکست کا سامنا کیا۔

نئے کپتان کے نام کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اس سلسلے میں اوپنر لوکیش راہل اور روہت شرما کو عہدے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024