• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اشتہار میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کے مداح خوش

شائع January 17, 2022
دونوں کو فوم کے اشتہار میں ساتھ دیکھا گیا—اسکرین شاٹ
دونوں کو فوم کے اشتہار میں ساتھ دیکھا گیا—اسکرین شاٹ

شوبز کی مقبول جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی افواہوں کے درمیان ان کا ایک ساتھ اشتہار سامنے آنے پر ان کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ہیں، جس پر تاحال دونوں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

دونوں کو کم از کم چار ماہ سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کی ہے، جس وجہ سے ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں ہوئیں۔

حال ہی میں سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان طلاق کی افواہوں میں شدت دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

کچھ دن قبل سجل علی نے طلاق کی افواہوں کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں احد رضا میر کے ساتھ پرانی سیلفی شیئر کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا، جس وجہ سے ان کے مداح مزید پریشان ہوگئے تھے۔

لیکن اب دونوں کو ایک اشتہار میں ساتھ دیکھے جانے اور دونوں کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک دوسرے کو مینشن کیے جانے پر ان کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں نے اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مینشن بھی کیا—اسکرین شاٹ
دونوں نے اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مینشن بھی کیا—اسکرین شاٹ

دونوں کے مداحوں کے مطابق چوں کہ سجل علی اور احد رضا میر نے نہ صرف ایک ساتھ اشتہار میں کام کیا بلکہ دونوں نے اشتہار کو شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مینشن بھی کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔

مداحوں نے احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے شیئر کیے گئے فوم کے اشتہار پر مداحوں نے خوشی کے کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں اور انہیں ایسے ہی مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہنا چاہیے۔

مداحوں نے انہیں ایک ساتھ اشتہار میں دیکھنے کے بعد ان کی ذاتی زندگی کی کامیابی کی دعائیں بھی کیں اور لکھا کہ سجل اور احد کی طلاق کی افواہیں پھیلانے والے افراد کو جواب مل چکا ہوگا۔

جوڑی کے مداح خوش دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
جوڑی کے مداح خوش دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

اگرچہ دونوں کو ایک ساتھ اشتہار میں دیکھا گیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو مینشن بھی کیا، تاہم اس کے باوجود دونوں نے کوئی ذاتی پوسٹ یا تصویر ایک دوسرے کے لیے شیئر نہیں کی۔

دونوں نے طلاق اور علیحدگی کی افواہوں پر بھی کوئی وضاحت نہیں دی مگر ان کے مداح ان کے اشتہار کو ہی وضاحت قرار دے رہے ہیں۔

دونوں نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024