• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو نے شوبز شخصیات کے دل جیت لیے

شائع January 15, 2022
اداکارہ نے امریکی ریپر کے گانے پر رقص کی ویڈیو شیئر کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے امریکی ریپر کے گانے پر رقص کی ویڈیو شیئر کی—اسکرین شاٹ

اداکارہ مہوش حیات کی وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے رقص کو بہترین قرار دیا۔

حال ہی میں مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔

اداکارہ کو ویڈیو میں امریکی ریپر و گلوکار ’گویون‘ (Giveon) کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ’ہارٹ بریک اینورسری‘ (Heartbreak anniversary) گانے پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ باتھ روم میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے رقص کو شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی سراہا۔

مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اپنے آئٹم سانگ سے مطمئن

عام افراد اور مداحوں نے بھی ان کی ویڈیو کو سراہا، تاہم ساتھ ہی لوگوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا کہ بڑے اور امیر لوگ بھی باتھ رومز میں رقص کرتے ہیں۔

عام لوگوں کی طرح احمد علی بٹ نے بھی مہوش حیات کے باتھ روم میں رقص کرنے پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ڈانس کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: بھائی کی شادی میں مہوش حیات کا رقص سب کی توجہ کا مرکز

جہاں لوگوں نے مہوش حیات کے ڈانس کی تعریف کی، وہیں بعض افراد نے ان کے صاف باتھ روم کو بھی سراہا اور کچھ افراد نے مزاحیہ کمنٹس کیے کہ شاید باتھ میں پانی آنا بند ہوگیا تھا، جس وجہ سے ہی اداکارہ نے وہاں ڈانس کرنا شروع کیا۔

شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے بھی اداکارہ کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

مہوش حیات ماضی میں بھی انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور انہیں عام طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی 30 سال تک شادی کے بغیر بھی خوش رہ سکتی ہے، مہوش حیات

ماضی میں مہوش حیات کو ڈانس ویڈیوز میں مختصر یا تنگ لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس بار مکمل لباس میں ہونے کی وجہ سے ان کی تعریفیں کی گئیں۔

عام لوگوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
عام لوگوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس جولائی میں مہوش حیات نے بھائی دانش کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے شادی کے لیے تیار

مہوش حیات کو نہ صرف ڈانس ویڈیوز بلکہ بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024