• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ کیلئے 9 رکنی بورڈ تشکیل

شائع January 15, 2022
بورڈ کی تشکیل وفاقی کابینہ کی ہدایات پر کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
بورڈ کی تشکیل وفاقی کابینہ کی ہدایات پر کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی جانب سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کی جانچ پڑتال کے لیے 9 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عارف نعیم کی سربراہی میں بورڈ کی تشکیل وفاقی کابینہ کی ہدایات پر کی گئی جو نواز شریف کے معالج کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹس کا جائزہ لے گا اور مریض کی جسمانی حالت اور پاکستان واپس جانے کی صلاحیت کے حوالے سے ماہرانہ طبی رائے پیش کرے گا۔

نواز شریف نومبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ سے علاج کے لیے 4 ہفتے کی ضمانت منظور کیے جانے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی پنجاب سے نواز شریف کی رپورٹس کے جائزے کیلئے میڈیکل بورڈ کی درخواست

بورڈ کے اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر غیاث نبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔

بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 روز کے اندر اپنی رپورٹ اور ماہرانہ طبی رائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سیکریٹری کو پیش کرے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024