• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چاروں شریف مائنس، عمران کے سر پر جو ہاتھ ہے وہ ان کی گردن پر آئے گا سر پر نہیں، شیخ رشید

شائع January 14, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کو نہیں روکیں گے---فوٹو: ڈان نیوز
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کو نہیں روکیں گے---فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر وہ ان کے سر پر رکھا جائے لیکن وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا سر پر نہیں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس کل 23 ویں مرتبہ گئے ہیں، شرائط ذرا سخت تھیں کیونکہ چوروں، ڈاکووں، لٹیروں اور ذہنی پستی کے لٹیروں نے خزانے کو اتنا لوٹا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط بھی ماننی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ کوئی خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، آئی ایم ایف کے پاس جانا کوئی پسند نہیں کرتا لیکن حالات کی مجبوری کا تقاضا ہوتا ہے، اس کے بعد دیکھیں گے روپے کی پوزیشن اور سرمایہ کاری بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، یہ اندھے خواب دیکھ رہی ہے، دو،دو لانگ مارچ کر رہے ہیں، ایک ہی لانگ مارچ کرو تاکہ پورا ٹوکرا آپ کے اوپر رکھ دیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے راستے میں کوئی رکاؤٹ نہیں ڈالیں گے جب تک آپ راستوں پر رکاؤٹ نہیں کہیں گے، چاہے لونگ مارچ کرو یا لانگ مارچ کرو، چار مہینے بعد بلدیاتی انتخاب ہیں اور 23 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم لوگ آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخی پریڈ ہے، بطور وزیرداخلہ میری اطلاع کے مطابق جس میں چین کے جے ٹین سی بی فلائنگ پاس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے مہینے چین جارہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد میں تقسیم کیا گیا ہے جو انتہائی غریب لوگوں کو ریلیف دی گئی ہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف آنا چاہیں تو آئیں نہیں آنا چاہتے ہیں تو نہ آئیں اور ایک جملہ ریکارڈ پر بولنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) 3 گروپس میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کی نئی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر وہ ان کے سر پر رکھا جائے، بس یہی سیاست ہے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا سر پر نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم احتساب نہیں کرسکے، احتساب کا عمل کمزر رہا لیکن دنیا جانتی ہے کہ اس دو خاندانوں اس برے طریقے سے اس ملک کے خزانے کو لوٹا۔

حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ساڑھے تین سال ہوگئے ہیں، ہم 14 مہینوں میں بھی گھر گئے ہیں، 18 مہینوں اور 22 مہینوں میں بھی ہم گھر گئے ہیں لیکن ساڑھے تین سال ہوئے، 2 اپریل سے روزے ہوں گے اور چوتھا سال پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 5 سال ٹکا کے لگائے گی، جو افواہیں چلارہے ہیں کہ فلانے کی ملاقاتیں، تو یہ ملاقاتیں اور باتیں چلتی رہتی ہیں۔

پاک-افغان سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ باڑ 2600 کلومیٹر لگ گئی ہے اور 21 کلومیٹر رہ گئی ہے اور 21 کلومیٹر بھی ان کی رضامندی اور ان کو ساتھ لے کر لگ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اپنی معلومات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے، ان پر جو کرپشن کے کیسز ہیں ان کے فیصلے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ نواز شریف موسم برسات کے انتظار میں ہیں لیکن میں نواز شریف کی سیاست نہیں دیکھ رہا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024