• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جماعت الدعوۃ کے سربراہ کے گھر کے باہر بم دھماکا کرنے والے 4 مجرمان کو سزائے موت

شائع January 13, 2022
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں ہی کی گئی— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں ہی کی گئی— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب گزشتہ سال ہونے والے دھماکے میں ملوث 4 ملزمان کو 9 مقدمات میں سزائے موت سنادی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سزا پانے والوں میں پیٹر پال، عید گل، ضیاء اللہ اور سجاد حسین شامل ہیں۔

ٹرائل جج نے ایک اور ملزم عائشہ گل کو بھی مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا مالک گرفتار

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جج ارشد حسین بھٹہ نے ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت جیل میں کی۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ملزمان کو گرفتار کیا اور مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے 56 گواہ پیش کیے تھے۔

ملزمان نے الزامات اور واقعے میں اپنے کردار سے انکار کرتے ہوئےکہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے صرف اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے ان پر الزامات لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید دو مقدمات میں سزائیں

یاد رہے23 جون 2021 کو جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب زور دار دھماکے میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024