• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چاند پر موجود 'پراسرار گھر' کی حقیقت سامنے آگئی

شائع January 10, 2022
یہ تصویر دسمبر 2021 مین سامنے آئی تھی — فوٹو بشکریہ سی نیٹ
یہ تصویر دسمبر 2021 مین سامنے آئی تھی — فوٹو بشکریہ سی نیٹ

چین کا خلائی مشن چاند کے تاریک حصے پر اترنے والا دنیا کا پہلا مشن تھا جس نے 2019 کے آغاز میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

اس مشن کے یوٹو 2 نامی روور نے دسمبر 2020 میں چاند کے اس دور دراز حصے مین ایک پراسرار 'ہٹ یا گھر' کی تصاویر کھینچی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور متعدد افواہیں بھی پھیلیں۔

اب جاکر چینی روور نے اس 'پراسرار ہٹ' کا راز جان لیا ہے۔

درحقیقت یہ 'ہٹ' ایک چٹانی پتھر ہے جس کی نئی تصاویر اب اس روور نے ارسال کیں جس کے بعد یہ راز کھل گیا۔

کیوب ساخت کا یہ 'ہٹ' ایک چھوٹی چٹان ہے جو ایک گڑھے کے کنارے پر موجود ہے۔

پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور اس کی حقیقت جاننے میں کامیاب ہوا۔

فوٹو بشکریہ سی نیٹ
فوٹو بشکریہ سی نیٹ

اس چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈ ریبٹ کی عرفیت دی گئی ہے کیونکہ وہ کسی ایسے خرگوش کی طرح نظر آتی ہے جس کے سامنے کچھ گاجریں موجود ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹو 2 روور کا ترجمہ جیڈ ریبٹ ہی بنتا ہے تو اس نے اپنا میسکوٹ چاند پر دریافت کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ یوٹو 2 چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے چینگ 4 مشن کا حصہ ہے جو 2019 میں چاند پر اتر تھا تاکہ چاند کے تاریک حصے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جاسکے۔

یوٹو 2 شمسی پاور پر کام کرتا ہے تو سورج کی روشنی نہ ہونے پر اسے کچھ وقت تک 'نیند' لینا پڑتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پراسرار ہٹ کی حقیقت جاننے میں اسے وقت لگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024