• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

’سنگ ماہ‘ سینماؤں میں پیش

شائع January 8, 2022
ڈرامے میں نعمان اعجاز بیٹے کے ہمراہ دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو
ڈرامے میں نعمان اعجاز بیٹے کے ہمراہ دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو

شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور میگا کاسٹ ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔

ڈرامے کے شوقین افراد کے لیے میگا بجٹ ڈرامے کو 7 جنوری کو سینما میں ریلیز کیا گیا اور لوگ 8 جنوری کو بھی اس کی پہلی قسط بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

سینماؤں میں صرف ڈرامے کی پہلی قسط کو دکھایا گیا اور ’سنگ ماہ‘ پاکستانی تاریخ کا پہلا ڈراما بن گیا، جس کا آغاز سینما سے ہوا، اس سے قبل ’میرے پاس تم ہو‘ سمیت دیگر ڈراموں کا اختتام سینما میں دکھایا جا چکا ہے۔

’سنگ ماہ’ کا پریمیئر 7 جنوری کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوا، جس میں ڈرامے کی تمام کاسٹ اور ٹیم سمیت ہم ٹی وی نیٹ ورک کی اعلیٰ شخصیات اور شوبز افراد نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سنگ ماہ‘ کی پہلی قسط 7 جنوری کو سینماؤں میں دکھانے کا اعلان

پریمیئر کے دوران عاطف اسلم نے اپنے ڈیبیو ڈرامے کے حوالے سے بھی بات کی جب کہ دیگر اداکاروں نے بھی ’سنگ ماہ’ کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات بتائے۔

سینماؤں میں پہلی قسط کو دکھائے جانے کے بعد اب ’سنگ ماہ’ کو 9 جنوری سے ہر اتوار کی شب ہم ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

’سنگ ماہ‘ سے جہاں عاطف اسلم ڈراما ڈیبیو کر رہے ہیں، وہیں اس کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ’سنگ مر مر‘ کی ہدایات بھی دی تھیں۔

’سنگ ماہ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'سنگِ مر مر' کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

’سنگ ماہ’ میں عاطف اسلم ’ہلمند‘ نامی قبائلی سردار کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ ثانیہ سعید بھی بہادر قبائلی خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کی کہانی پاکستان کے پشتون قبائلی معاشرے اور روایات کے گرد گھومتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024