• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی پر بن بلائے لوگوں کے آنے کا بیان ’شغل‘ کے لیے دیا تھا، یاسر حسین

شائع January 5, 2022
لوگوں میں حس مزاح کو سمجھنے کی کمی ہے، اداکار—اسکرین شاٹ
لوگوں میں حس مزاح کو سمجھنے کی کمی ہے، اداکار—اسکرین شاٹ

اداکار، میزبان، لکھاری و ہدایت کار یاسر حسین نے کہا ہےکہ انہوں نے اپنی شادی میں بن بلائے لوگوں کی شرکت کا بیان ’شغل‘ کے لیے تھا، جسے لوگوں نے بہت زیادہ معاملہ بنایا۔

یاسر حسین نے فروری 2021 میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے ہی آگئی تھیں اور وہاں پر آکر اداکارہ نے انہیں اور مہمانوں کو تنگ بھی کیا تھا۔

بعد ازاں نوشین شاہ نے یاسر حسین کو جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے انہیں خود دعوت دی تھی اور وہ کیوں کسی کی شادی میں بن بلائے چلی جاتیں؟

مذکورہ معاملے پر دونوں کئی ماہ تک ایک دوسرے پر سوشل میڈیا اور ٹی وی شوز میں تنقید کرتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشین شاہ بن بلائے ہی شادی میں آگئی تھیں، یاسر حسین

اب یاسر حسین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی میں بن بلائے لوگوں کی شرکت کا بیان مذاق میں کیا تھا، تاہم انہوں نے نوشین شاہ کا نام نہیں لیا۔

یاسر حسین شاہ حال ہی میں نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شادی پر بن بلائے آنے والے افراد کے معاملے پر بات کرنے سمیت ترک اداکاروں پر کی گئی تنقید پر بھی بات کی۔

بل بلائے شادی میں شرکت کے معاملے پر نوشین شاہ اور یاسر حسین میں چپقلش ہوتی رہی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
بل بلائے شادی میں شرکت کے معاملے پر نوشین شاہ اور یاسر حسین میں چپقلش ہوتی رہی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

یاسر حسین نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی ترک عوام یا ترکی پر تنقید نہیں کی، ان کی اداکاروں پر کی جانے والی تنقید کو غلط رخ دیا گیا۔

اداکار نے واضح کیا کہ جس طرح کچھ ترک اداکاروں کو گھڑ سواری آتی ہے، اسی طرح پاکستانی اداکار بھی گھڑ سواری کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

انہوں نے میزبان نعمان اعجاز کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی گھڑ سواری کرلیتے ہیں۔

ساتھ ہی انہون نے کہا کہ جس ترک اداکارہ کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز بھی نہیں تھے، اب اس کے 6 ملین فالوورز بن گئے ہیں اور سب فالوورز پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کسی بھی ترک اداکار یا اداکارہ کا نام لیے بغیر کہا کہ مذکورہ ترک اداکارہ سے تو عائزہ خان کے انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالوورز ہیں۔

یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی تعریفیں بھی کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی تعریفیں بھی کیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہیں اداکاری کی پیش کش نہیں ہوتی، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود کم اداکاری کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ویب سیریز کی کہانی لکھ رہے ہیں، جس کی ہدایات بھی وہ خود دیں گے، تاہم اس میں وہ خود اداکاری نہیں کریں گے۔

انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’جاوید اقبال‘ پر بھی بات کی اور بتایا کہ مذکورہ فلم کی کہانی لاہور کے سیریل کلر کے صرف 13 دن کی کہانی پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ بچے کی پیدائش سے لے اس کی پرورش میں ان کی اہلیہ بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہیں، وہی بیٹے کا پورا خیال رکھتی ہیں اور انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونے دیتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقرا عزیز ان سے بڑی اداکارہ ہیں اور ان کے گھر میں وہی ’اسٹار‘ ہیں مگر وہ گھر میں بطور اداکارہ زندگی نہیں گزارتیں اور بیٹے کے تمام کام خود کرتی ہیں۔

شو میں ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین شاہ نے نوشین شاہ کا نام لیے بغیر اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی میں بن بلائے شرکت کرنے والے لوگوں کا بیان ’شغل‘ کے لیے دیا تھا مگر لوگوں نے اسے بڑا معاملہ بنا دیا۔

یاسر حسین نے کہا کہ لوگوں میں حس مزاح کی کمی ہے، جس وجہ سے ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا اور اسے بڑا اشو بنایا۔

ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ شاید وہ کبھی کبھار زیادہ ہی ’شغل‘ لگالیتے ہیں مگر کہا کہ بیٹے کی پیدائش کےبعد اب وہ مذاق کم کرتے ہیں، تاکہ لوگ کسی بات کو غلط نہ سمجھیں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024