• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

تصاویر: دنیا بھر میں 2022 کا استقبال

شائع December 31, 2021 اپ ڈیٹ January 1, 2022

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2021 کو الوداع کہہ دیا گیا اور نئے سال 2022 کا استقبال آتش بازی اور جشن کےساتھ کیا گیا۔

دنیا میں سب سے پہلے 2022 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی سے ہوا، اس جزیرے میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے بعد نیا سال شروع ہوجاتا ہے، اس جزیرے میں انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لیے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔

ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کے کچھ منٹ بعد ہی نیوزی لینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجاتا ہے اور یہاں بھی انسانی آبادی نہ ہونے کی وجہ سے نئے سال کے آغاز کو اہمیت نہیں دی جاتی، ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے

تھائی لینڈ نئے سال کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا—فوٹو: اے پی

غزہ سٹی میں بھی نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریاں کی گئیں—فوٹو: اے پی

بنکاک میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں آتش بازی ہوئی—فوٹو:اے ایف پی

تھائی لینڈ میں بھی آتش بازی ہوئی—فوٹو:رائٹرز

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے کاروباری مرکز میں شہریوں نے جشن منایا—فوٹو:رائٹرز

فلپائن کے کوئنزن سٹی میں شہریوں نے نئے سال کی خوشیاں منائیں—فوٹو:رائٹرز

تھائی لینڈ میں آتش بازی کے خوب صورت مناظر—فوٹو:رائٹرز

لندن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے جمع ہوئی—فوٹو:رائٹرز

ویٹی کن سٹی پوپ فرانسیس نے نئے سال کی آمد سے متعلق تقریب میں شرکت کی—فوٹو: اے پی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہری نئے سال کا استقبال کرنے جمع ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

غزہ سٹی میں نئے سال کا استقبال کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

ٹوکیو میں 6 ہزار 500 شمعیں روشن کرکے جاتے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا—فوٹو:رائٹرز

کراچی میں 2021 کا آخری سورج ڈوب رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

سڈنی کے ہاربر برج میں زبردست آتش بازی کی گئی—فوٹو: اے ایف پی