• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اریبہ حبیب کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز وائرل

شائع December 30, 2021
اداکارہ نے تقریب کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تقریب کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں سہیلیوں اور شوبز کی قریبی شخصیات کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دن سے کراچی میں جاری ہیں، انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ دسمبر کے اختتام اور سال نو کے موقع پر پیا گھر سدھار جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اریبہ حبیب کی نئی زندگی کی شروعات

گزشتہ چند دن سے اریبہ حبیب انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی تیاریوں اور تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کرتی آ رہی ہیں۔

28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب ان کے مایوں کی تقریب کی ویڈیو متعدد شوبز شخصیات نے شیئر کیں، جن میں اداکارہ کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اریبہ حبیب کے مایوں میں اداکارہ ثنا فخر اور ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکاراؤں نے شرکت کی جب تقریب میں اداکارہ کے قریبی ساتھی اداکاروں کو بھی دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اریبہ حبیب کو تقریب میں شرکت کرنے والے ساتھیوں اور سہیلیوں کو خود چائے پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے مایوں کی تقریب میں زیادہ تر بھارتی گانوں پر پرفارمنس کی گئی، تاہم پاکستانی شادی کے گیتوں پر بھی رقص کیا گیا۔

اریبہ حبیب نے رواں برس اگست میں اپنی ’بات پکی‘ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔

رواں ماہ اگست کے شروع میں ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شادی کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی شادی مہینے کے آخر جنوری کے آغاز تک ہوجائے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ 2 سے 3 جنوری تک پیا گھر سدھار جائیں گی اور ان کے ولیمے کی تقریب بھی جنوری کے پہلے ہی ہفتے میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

اریبہ حبیب سعدین عمران سے شادی کر رہی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے چند ہفتے قبل انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

سعدین عمران کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم ان کے تعلقات شوبز اور فیشن انڈسٹری کی اہم شخصیات کے ساتھ بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024