• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثانیہ ملہوترا کا فلم کے سیٹ سے ’ساڑھیاں‘ چرانے کا اعتراف

شائع December 29, 2021
ساڑھیاں بہت پسند ہیں، اس لیے چرائیں، اداکارہ کا اعتراف—اسکرین شاٹ
ساڑھیاں بہت پسند ہیں، اس لیے چرائیں، اداکارہ کا اعتراف—اسکرین شاٹ

حال ہی میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی رومانٹک فیملی فلم ’میناکشی سندریشور‘ میں اداکاری دکھانے والی ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ فلم کے سیٹ سے ساڑھیاں چوری کی تھیں۔

سال 2021 کی بہترین یادوں کو بتاتے ہوئے ثانیہ ملہوترا نے نیٹ فلیکس کے شو ’راؤنڈ ٹیبل 2021‘ میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے فلم ’میناکشی سندریشور‘ کی شوٹنگ کے دوران متعدد ساڑھیاں چوری کیں۔

ثانیہ ملہوترا نے بتایا کہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں سجنا، سنورنا بہت اچھا لگتا تھا اور چوں کہ انہیں پہلے سے ہی ان کا پسندیدہ لباس ساڑھیاں ہیں تو انہوں نے کچھ ساڑھیاں سیٹ سے چرالی تھیں۔

اداکارہ نے نیٹ فلیکس کو مخاطب ہوتے ہوئے اسٹریمنگ ویب سائٹ کی انتظامیہ سے معذرت بھی کی اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کے پاس چوری کی ہوئی ساڑھیاں موجود ہیں۔

ثانیہ ملہوترا نے بتایا کہ فلم کے سیٹ سے چوری کی گئی ساڑھیوں میں سے ایک ساڑھی کو حال ہی میں انہوں نے ایک دوست کی شادی پر بھی پہنا تھا۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے مجموعی طور پر کتنی ساڑھیاں چوری کیں؟ تاہم اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک سے زائد بار چوری کی۔

ثانیہ ملہوترا کی رومانوی فیملی فلم ’میناکشی سندریشور‘ کو گزشتہ ماہ نومبر میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے نئی نویلی دلہن کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی کہانی نئے شادی شدہ جوڑے کی مشکلات اور ان کی جانب سے زندگی کو بہتر بنانے کی کوشوں کی گرد گھومتی ہے۔

فلم میں ثانیہ ملہوترا نے متعدد قسم کی دیدہ زیب اور مہنگی ساڑھیاں پہنی تھیں، جن میں سے انہوں نے بعض ساڑھیوں کو شوٹنگ کے بعد چرایا۔

مذکورہ شو میں ثانیہ ملہوترا کے علاوہ تاپسی پنو، روینہ ٹنڈن اور کونکنا سین نے سال 2021 کی یادوں کا ذکر کیا۔

تاپسی پنو نے بھی بتایا کہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’حسین دلربا‘ کی شوٹنگ کے بناؤ سنگھار کرنے میں مزہ آیا، کیوں کہ انہوں نے پہلی بار واضح طور پر نسوانی خوبصورت سے بھرپور کردار ادا کیا۔

شو میں تاپسی پنو نے بھی سال کی بہترین یادوں کا ذکر کیا—اسکرین شاٹ
شو میں تاپسی پنو نے بھی سال کی بہترین یادوں کا ذکر کیا—اسکرین شاٹ

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ عام طور پر وہ ایسے کردار ادا کرتی آئی ہیں، جن میں انہیں نسوانی خوبصورتی دکھانے کا موقع نہیں ملتا مگر ’حسین دلربا‘ میں ’رانی‘ کا کردار ادا کرنے سے انہیں بطور عورت نسوانی حسن کی نمائش کرنے کا موقع ملا اور انہیں شوٹنگ کے دوران بناؤ سنگھار کرنے سمیت دیدہ زیب ساڑھیاں پہننے میں مزہ آیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024