• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لوگوں سے ڈرتی ہوں، موسیقی کی دنیا میں جلد واپس نہیں آسکوں گی، برٹنی اسپیئرز

شائع December 29, 2021
اداکارہ کے مطابق وہ 14 سال تک قید مین رہنے کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق وہ 14 سال تک قید مین رہنے کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

امریکی گلوکارہ و اداکارہ 40 سالہ برٹنی اسپیئرز نے کہا ہے کہ والد کی ’سرپرستی‘ سے آزاد ہونے کے باوجود وہ فوری طور پر موسیقی کی دنیا میں واپس نہیں آئیں گی۔

برٹنی اسپیئرز ماضی کی مقبول ترین گلوکارہ رہی ہیں، انہیں آخری بار 2018 میں عوام کے سامنے پرفارمنس کرتے دیکھا گیا تھا، اس سے قبل بھی وہ کئی سال تک موسیقی سے دور رہی تھیں۔

برٹنی اسپیئرز 2008 میں ڈپریشن اور دماغی مسائل کا شکار ہونے کے بعد موسیقی سے دور ہوئی تھیں اور ان کی زندگی پر ان کے والد جیمز اسپیئرز کو اختیار دیا گیا تھا، جو رواں برس نومبر تک ان کے سرپرست رہے۔

والد کی سرپرستی میں برٹنی اسپیئرز نے ایک طرح سے غلامانہ زندگی بسر کی تھی، انہیں ان کی زندگی پر کوئی اختیار نہیں تھا اور انہوں نے عدالتوں میں سرپرستی ختم کروانے کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں والد پر شدید تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برٹنی اسپیئرز 14 سال بعد ’سرپرستی‘ سے آزاد

والد کی سرپرستی ختم ہونے کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ برٹنی اسپیئرز موسیقی کی دنیا میں واپسی کریں گی، تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسا نہیں کر سکیں گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ جلدی میں موسیقی کی دنیا میں واپسی نہیں کریں گی۔

اداکارہ و گلوکارہ نے لکھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ ان کی زندگی 14 سال تک کیسے گزری اور ان پر کیا بیتی؟ برٹنی اسپیئرز نے لکھا کہ لوگوں کو علم نہیں کہ ان پر کس طرح کا تشدد کیا جاتا رہا اور وہ تاحال لوگوں سے ڈرتی ہیں، وہ محفل میں جانے یا کنسرٹ کرنے سے متعلق بھی خوفزدہ ہیں، اس لیے وہ فوری طور پر میوزک کی دنیا میں واپسی نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

گلوکارہ نے لکھا کہ جو لوگ ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی کی باتیں کرتے ہیں، وہ شعوری سطح تک سوچتے ہیں مگر وہ تاحال لوگوں سے موسیقی کے پروگرام کرنے سے متعلق خوفزدہ ہیں، اس لیے وہ فوری طور پر گلوکاری شروع نہیں کر سکیں گی۔

اگرچہ گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر موسیقی کی دنیا میں واپسی نہیں کریں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ مزید کتنے عرصے تک گلوکاری سے دور رہیں گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ 2022 کے آخر یا پھر 2023 تک موسیقی کی دنیا میں واپسی کریں گی اور اس سے قبل وہ ممکنہ طور پر رشتہ ازدواج میں بندھیں گی۔

برٹنی اسپیئرز نے ستمبر 2012 میں دیرینہ دوست ایرانی نژاد امریکی ٹرینر صام اصغری سے منگنی کی تھی، جن سے ان کے 2016 سے تعلقات تھے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں سال 2022 میں شادی کریں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

گلوکارہ نے 13 ستمبر 2021 کو صام اصغری سے منگنی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
گلوکارہ نے 13 ستمبر 2021 کو صام اصغری سے منگنی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024