• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

بحرِ ہند میں کشتی کو حادثہ

شائع August 20, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

سڈنی: تقریباً 100 مشتبہ پناہ گزینوں سے بھری ایک کشتی آسٹریلیا کی سمندری حدود میں ڈوب گئی ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے حکام کشتی میں سوار سو افراد کو پانی سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یہ واقعہ منگل کے روز جزیرے کرسمس کے شمال میں 220 کلومیٹر دور پیش آیا جہاں پر آسٹریلیا کا غیر قانونی پناہ گزینوں کے لیے ایک حراستی مرکز قائم ہے۔

آسٹریلیا کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس کشتی پر 105 افراد سوار تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کو منگل کی صبح مدد کے لیے ایک کال موصول ہوئی تھی۔

حادثے کے مقام کی جانب آسٹریلین نیوی کا ایک بحری جہاز روانہ ہوا، جس نے بعد میں بتایا ہے کہ کشتی مکمل طور پر ڈوپ چکی ہے۔

کرسمس کا جزیرہ جکارتا اور انڈونشیا سے تقریباً پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ پناہ کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔ انڈونشیا کی پورٹ پر کشتیوں میں کافی رش ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025