• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وزیر اعلیٰ پنجاب سے منسوب ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ویڈیوز وائرل

شائع December 24, 2021 اپ ڈیٹ December 25, 2021
عثمان بوزدار نے اپنے نام سے بنے اکاؤنٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: فیس بک
عثمان بوزدار نے اپنے نام سے بنے اکاؤنٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: فیس بک

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے رواں برس جولائی میں شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنائے جانے کے بعد اب خبریں ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وہاں پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ پاکستان بھی ٹک ٹاک پر آگئے

اگرچہ وزیر اعلیٰ پنجاب یا ان کی ٹیم نے ان کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائے جانے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، تاہم عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

@usmanakbuzdar

وزیراعلیٰ پنجاب #usmanakbuzdar سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں۔ حلقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت۔ #fyp

♬ original sound - Faisal Jatt

عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ان کے سوا لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

مذکورہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 160 کے قریب ویڈیوز موجود ہیں اور وہاں پر پہلی ویڈیو رواں برس اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ پر پہلی ویڈیو ان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران پڑھی گئی شاعری کی ویڈیو ہے۔

اسی طرح مجموعی طور پر ان کے اکاؤنٹ پر 157 ویڈیوز اپ لوڈ کی جا چکی ہیں، جن کے پس منظر میں موسیقی یا گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

@usmanakbuzdar

Throwback: CM Gilgit Baltistan Khalid Khurshid Khan meets CM Punjab Usman Buzdar in Lahore. #usmanakbuzdar #chiefminister #gilgitbaltistan #punjab #4u

♬ Instrumental Traditional Music Gilgit Baltistan - Usman Buzdar

عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ پر کوئی بھی غیر اخلاقی یا بولڈ ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی گئی۔

ان کے نام سے بنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں ان کی جانب سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں سمیت وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والے اجلاسوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیوز میں عثمان بزدار کی شعر و شاعری، سیر و سیاحت، رہنماؤن سے ملاقات اور میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز کی کلپس کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔

عثمان وزدار سے منسوب ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے پروفائل پر واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیم چلا رہی ہے۔

ساتھ ہی اکاؤنٹ کے پروفائل پر حکومت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

ان کے نام سے بنے اکاؤنٹ کی ویڈیوز تین دن قبل اس وقت وائرل ہوئیں جب ان کے اکاؤنٹ کو پاکستان میں ٹک ٹاک کی طویل بندش کے بعد حال ہی میں دوبارہ فعال کیا گیا تھا۔

عثمان بزدار سے قبل رواں برس جولائی میں صدر مملکت عارف علوی نے بھی نئی نسل تک پیغامات کو پہنچانے کے لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔

@hhshkmohd

لا يوجد خط نهائي للتطور... وهدفنا أن نكون من أفضل الأمم والحكومات

♬ original sound - H.H. Sheikh Mohammed

صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ دنیا کے دیگر متعدد ممالک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں۔

یورپی ملک فرانس، وسطی امریکی ملک سلواڈور اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ راشد المکتوم نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں۔

علاوہ ازیں سابق اسرائیلی صدر نیتن یاہو اور نیپال کے سابق وزیر اعظم کے پی شرما نے بھی اس وقت ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنائے تھے جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔

علاوہ ازیں ٹک ٹاک پر کم از کم دنیا کے 6 ممالک کے سرکاری اکاؤنٹس بھی موجود ہیں، جن میں اسرائیل، فرانس، سنگاپور، ارجنٹائن، چلی اور صومالیہ شامل ہیں۔

@kpsharmaoli_official

काेभिड राेकथामकाे लागि खाेप हाम्राे मुख्य प्रार्थमिकता हाे र निकट भविष्य मै सम्पूर्ण वयश्क नागरिकलाई खाेप प्रदान गरिने छ ।

♬ original sound - KP Sharma Oli

ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک کی کم از کم 30 وزارتوں کے بھی سرکاری اکاؤنٹس موجود ہیں جبکہ درجنوں عالمی فلاحی، سیاسی و سماجی تنظیموں اور اداروں کے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس موجود ہیں۔

@nayibbukele

Un par de minutos sobre el futuro de nuestro país ???????? #elsalvador #bicentenario #independencia

♬ original sound - Nayib Bukele

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024