• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بلوچستان: دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

شائع December 24, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: دو دھماکوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

بیان میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے‘۔

یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے۔

14 دسمبر کو پاک ۔ ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی شہید ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024