• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کنسرٹ میں بھارتی گانوں پر پرفارمنس کے بعد حرا مانی پر تنقید

شائع December 23, 2021
گلوکارہ نے بھارتی سمیت پاکستانی گانوں پر بھی پرفارمنس کی—اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے بھارتی سمیت پاکستانی گانوں پر بھی پرفارمنس کی—اسکرین شاٹ

رواں برس کے آغاز میں کشمیر بیٹس کے گانے ’سواری‘ سے گلوکاری کی دنیا میں انٹری دینے والی حرا مانی کو حال ہی میں ایک میوزک فیسٹیول میں بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حرا مانی بطور اداکارہ شہرت رکھتی ہیں، تاہم جنوری 2021 میں انہوں نے ’سواری‘ جیسے بولڈ گانے پر پرفارمنس کرکے میوزک کی دنیا میں انٹری دی تھی۔

گلوکاری کے آغاز کے بعد انہوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پہلی بار ایک میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی تھی۔

پہلی پرفارمنس کے ایک ماہ بعد حال ہی میں حرا مانی نے پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پنجاب گروپ آف کالج (پی جی سی) میں میوزک فیسٹیول میں بھی پرفارمنس کی۔

اداکارہ نے پی جی سی میوزک فیسٹیول کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جن میں انہیں پاکستانی سمیت بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حرا مانی نے میوزک فیسٹیول سے متعلق انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ فیصل آباد میں زندگی کی دوسری پرفارمنس کرنے پر پرجوش ہیں۔

حرا مانی کی پرفارمنس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں مختلف بھارتی گانوں سمیت پاکستانی گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حرا مانی نے میوزک فیسٹیول کے دوران نازیہ حسن کے معروف گانے ’ڈسکو دیوانی‘ سمیت راحت فتح علی خان کے گانے ’دل سے اترجائیے گا‘ پر بھی پرفارمنس کی۔

گلوکارہ و اداکارہ نے بھارتی گانے ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اور سیدھی سادھی چھوری شرابی ہوگئی‘ پر بھی پرفارمنس کی۔

پرفارمنس کے دوران حرا مانی کو جینز پینٹ اور ٹی شرٹ میں گانوں پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز کو جب سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیا گیا تو کئی لوگوں نے حرا مانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے جہاں حرا مانی کو ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں لوگوں نے ان پر بھارتی گیت گانے پر بھی تنقید کی۔

لوگوں نے اداکارہ کو لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

کچھ لوگوں نے حرا مانی کے ڈانس پرفارمنس پر ان کے لیے سخت اور نامناسب زبان کا استعمال بھی کیا اور بعض لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ اب انہوں نے زائدالعمری میں کیا کرنا شروع کردیا۔

مداحوں نے گلوکارہ کو بھارتی گانوں پرپرفارمنس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
مداحوں نے گلوکارہ کو بھارتی گانوں پرپرفارمنس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

تبصرے (2) بند ہیں

ALAM Dec 23, 2021 07:15pm
Shameful
nk Dec 23, 2021 08:05pm
Well it looked like an all girls affair which is Ok but presence of a few men on and around the stage still looked odd, Anyway she is also one entertainer who sometimes over act.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024