• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماضی میں طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں، جیمز فرانکو کا اعتراف

شائع December 23, 2021
ہولی وڈ اداکار نے تمام خواتین سے معافی بھی مانگی—فوٹو: رائٹرز
ہولی وڈ اداکار نے تمام خواتین سے معافی بھی مانگی—فوٹو: رائٹرز

ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 43 سالہ جیمز فرانکو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ماضی میں اپنے اسکول کی طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں۔

جیمز فرانکو پر 2018 میں کم از کم 5 خواتین نے ماڈلنگ اور اداکاری سکھانے کے دوران جنسی استحصال کرنے اور فحش ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں ان پر قانونی مقدمہ بھی کیا تھا۔

اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے اور مذکورہ کیس میں خواتین سے پیسوں کے عوض معاہدہ کرنے کے 10 ماہ بعد اب جیمز فرانکو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اپنی طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حال ہی میں جیمز فرانکو نے ایک پوڈکاسٹ شو میں انکشاف کیا کہ وہ 2016 سے قبل ’سیکس ایڈکشن‘ یعنی جنسی تعلقات قائم کرنے کی لت میں مبتلا تھے۔

ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ شراب نوشی کے بعد وہ اس لت میں مبتلا ہوئے اور کم از کم 2 دہائیوں تک اس کا شکار رہے۔

جیمز فرانکو پر دو خواتین نے مقدمہ بھی دائر کیا تھا، جن سے انہوں نے معاہدہ کیا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز/ فیس بک/ انسٹاگرام
جیمز فرانکو پر دو خواتین نے مقدمہ بھی دائر کیا تھا، جن سے انہوں نے معاہدہ کیا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز/ فیس بک/ انسٹاگرام

جیمز فرانکو نے بتایا کہ جب انہوں نے ’ماسٹر آف سیکس سین‘ اور ’نیوڈٹی ماڈلنگ‘ سکھانے کا اسکول کھولا تو اس دوران ان کے اپنی طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات رہے اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ رضامندی کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اسکول خواتین کو خاص اداکاری اور مناظر کی تربیت دینے کے لیے نہیں کھولا تھا بلکہ اپنی عادت کی وجہ سے ایسا کیا۔

انہوں نے اپنے عمل پر شرمساری کا اظہار کرتے ہوئے خواتین سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ ان کا مقصد کسی کو تکلیف پہچانا نہیں تھا مگر وہ عادت کے ہاتھوں مجبور تھے۔

جیمز فرانکو نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس عرصے کے دوران ایسا کرتے رہے اور انہوں نے کتنی طالبات کو نشانہ بنایا۔

جیمز فرانکو اور امبر ہرڈ کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
جیمز فرانکو اور امبر ہرڈ کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ اداکار کے خلاف جنوری 2018 میں بیک وقت 5 خواتین نے جنسی استحصال اور ان سے فحش ویڈیوز شوٹ کروانے جیسے الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں ان پر الزام لگانے والی خواتین میں شامل اداکاراؤں سارہ ٹیتھر پکلان اور ٹونی گال نے اکتوبر 2019 میں جیمز فرانکو کے خلاف لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے، امبر ہرڈ

دونوں اداکاراؤں نے اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا کہ جیمز فرانکو نے 2014 سے 2017 تک بولڈ ماڈلنگ اور عریاں اداکاری کی تربیت کے لیے کھولے گئے اسکول میں دوران تعلیم ان کا استحصال کیا تھا۔

اداکار نے اپنے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی دونوں خواتین سے فروری 2021 میں 22 لاکھ ڈالر کی رقم کے عوض معاہدہ کرلیا تھا۔

مقدمہ ختم ہونے کے 10 ماہ بعد اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جنسی تعلقات قائم کرنے کی لت میں مبتلا رہے ہیں۔

جیمز فرانکو نے 1997 میں اداکاری کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت 2000 کے بعد ملی اور انہیں 2009 میں ایک فیشن میگزین نے دنیا کے پرکشش ترین مرد حضرات کی فہرست میں نمایاں نمبر پر رکھا۔

دنیا کے پرکشش مرد حضرات کی فہرست میں نام آنے کے بعد کئی خواتین ان کی فین ہوگئیں اور ان کے بہت سارے افیئرز کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

ان کے اور معروف اداکارہ امبر ہرڈ کے درمیان تعلقات کی بھی خبریں منظر عام پر آئیں مگر دونوں نے کبھی اس سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

جیمز فرانکو کے مطابق وہ 2016 میں جنسی تعلقات قائم کرنے کی لت سے آزاد ہوئے—فوٹو: رائٹرز
جیمز فرانکو کے مطابق وہ 2016 میں جنسی تعلقات قائم کرنے کی لت سے آزاد ہوئے—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024