• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اپنی شادی میں مریم انصاری کا رقص

شائع December 23, 2021
دونوں نے رواں برس فروری میں نکاح کیا تھا—فوٹو: لائبا فوٹوگرافی، انسٹاگرام
دونوں نے رواں برس فروری میں نکاح کیا تھا—فوٹو: لائبا فوٹوگرافی، انسٹاگرام

اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کی اپنی شادی کی مرکزی تقریب میں رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات گزشتہ تین سے کراچی میں جاری تھیں، گزشتہ شب ان کی ’شیندی‘ کی تقریب ہوئی، جس کے بعد ان کا استقبالیہ بھی ہوا۔

ان کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوئی تھیں اور ان کی مایوں کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو سہیلیوں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔

مایوں کی تقریبات کے بعد 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تقریبات کے لیے قوالی کا اہتمام کیا گیا، جس دلہن کے بھائی علی انصاری اور ان کی منگیتر صبور علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

گزشتہ شب مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کا استقبالیہ ہوا، جس میں شوبز کی متعدد شخصیات سمیت اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔

استقبالیے کے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم سمیت دیگر اسپورٹس شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں اداکارہ رمشا خان، صبور علی، کامیڈین شفاعت علی سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

استقبالیے کی تقریب میں دلہن کی جانب سے ان کے بھائی علی انصاری اور خود دلہن نے بھی مختلف گیتوں پر رقص کیا جب کہ دولہے اویس خان کو بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

استقبالیے کے موقع پر مریم انصاری نے روایتی سرخ عروسی لباس پہن رکھا تھا جب کہ اویس خان نے سیاہ رنگ کا کرتا اور سرخ رنگ کی پگڑی پہن رکھی تھی۔

شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی اداکار علی انصاری جب کہ دولہا کے والد معین خان کی خوشی دیدنی تھی۔

مریم انصاری اور اویس خان نے شادی کے استقبالیے کی تصاویر اور ویڈیوز فوری طور پر شیئر نہیں کیں، تاہم مریم انصاری نے 22 دسمبر کو اپنے مایوں کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

دونوں نے رواں برس فروری میں نکاح کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024