• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

این سی او سی نے 30 سال سے زائد عمر افراد کو بوسٹر شاٹ لگوانے کی اجازت دے دی

شائع December 21, 2021
متعدد ممالک میں ویکسین کے فرق کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا — فائل فوٹو: اے پی
متعدد ممالک میں ویکسین کے فرق کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا — فائل فوٹو: اے پی

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 سال سے زائد عمر افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی اجازت دے دی۔

اومیکرون سے اب تک 95 ممالک میں 58 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب متعدد ممالک میں ویکسین کے ’فرق‘ کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، تاہم مکس اینڈ میچ بوسٹر ویکسین مفت لگوانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مکس اینڈ میچ کی اصطلاح سے مراد وہ انتظام ہے جس کے تحت کسی شخص کو اس ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگایا جاتا ہے جو اس سے مختلف ہوتی ہے جو ویکسین شہری اس قبل لگوا چکے ہیں۔

وہ افراد جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے یا ان کی قوت مدافعت کم ہے انہیں اسی ویکسین کے مفت بوسٹر لگوانے کی اجازت دی گئی ہے جو ویکسین یہ پہلے لگوا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز کی منظوری

تاہم بڑی تعداد میں شہریوں کے بیرون ملک سفر کرنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ اکثر ممالک صرف اپنے ممالک کی تصدیق شدہ ویکسین کی خوراک لینے والے مسافروں کو ہی بغیر قرنطینہ ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اب مسافروں کے لیے مکس اینڈ میچ بوسٹر کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے تاکہ قرنطینہ سے بچا جاسکے۔

قومی وزارت صحت (این ایچ ایس) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈان کو بتایا کہ ’لوگوں کو ان کی پسند کی ویکسین خوراک فراہم کی جائے گی‘۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو مکس اینڈ میچ یا اسی کمپنی کے بوسٹر لگائے جائیں گے جس کی وہ ویکسین لگوا چکے ہیں، بوسٹر یا مکس اینڈ میچ لگوانا شہریوں کی اپنی پسند ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطے کا فیصلہ

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کی عمر 30 سال سے زائد ہے یکم جنوری سے مفت بوسٹر شاٹ لگوا سکیں گے۔

دریں اثنا گزشتہ روز این سی او سی نے عالمی وبا کے اعداد و شمار، ویکسین کی حکمت عملی اور ملک میں بیماری کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا۔

این سی او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق فورم نے ویکسین لگوانے کے اقدامات کو سخت کرتے ہوئے صوبائی سطح پر ویکسی نیشن کے ہدف کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک 14 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 339 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے بوسٹر ڈوز کی قیمت مقرر کردی

بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے 95 ممالک میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 58 ہزار کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور یورپ، برطانیہ اور ڈنمارک میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اب تک اومیکرون کے 149 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائیں تاکہ نئے ویرینٹ سے بچا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024