• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’ڈانس‘ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر عائشہ عمر کی وضاحت

شائع December 20, 2021
اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں شادی کی تقریب میں ’ڈانس‘ کرنے کی اپنی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہونے والی تنقید پر لوگوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیسوں کے لیے رقص نہیں کرتیں۔

عائشہ عمر کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دوست کی شادی میں مرد حضرات کے ساتھ بھارتی گانوں پر رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عائشہ عمر کو ساتھی مرد حضرات کے ساتھ ’منی بدنام ہوئی‘ اور ’سیدھی سادی چھوری شرابی ہوگئی‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیوز میں عائشہ عمر کو دوپٹے کے بغیر ’ساڑھی‘ میں دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عائشہ عمر پر مداحوں نے خوب تنقید کرتے ہوئے انہیں مذہبی تعلیمات دیں اور انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان ہیں اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

عائشہ عمر کی ویڈیوز کو شوبز سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر وہاں کمنٹس میں تنقید کی اور انہیں ’بے حیا‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی ہراساں کیا گیا، عائشہ عمر کا انکشاف

کئی لوگوں نے عائشہ عمر کی ڈانس پرفارمنس پر ان کے سیدھے راہ پر آنے کی دعائیں بھی کیں اور بعض لوگوں نے لکھا کہ کچھ دن قبل بھارتی گانوں پر پابندی کی باتیں ہو رہی تھیں مگر اب ان پر بولڈ رقص کرکے بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے۔

عائشہ عمر نے شوبز پیج پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر لوگوں کی تنقید کا جواب دینے کے بجائے اس پر اچھے کمنٹ کیے اور کہا کہ انہوں نے اپنے قریبی دوست کی شادی میں دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرکے خوب مزہ کیا۔

وہیں ایک مداح نے عائشہ عمر کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ شادیوں پر ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اتنی فٹ کیسے ہیں؟

مذکورہ سوال پر خود عائشہ عمر نے جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ شادیوں پر نہ تو ڈانس کرتی ہیں اور نہ ہی وہ پیسوں کے لیے رقص کرتی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ پیسوں کی خاطر شادیوں میں ڈانس نہیں کرتیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ پیسوں کی خاطر شادیوں میں ڈانس نہیں کرتیں—اسکرین شاٹ

عائشہ عمر نے اپنے جواب میں لکھا کہ مذکورہ ویڈیو ان کے قریبی دوست کی شادی کی ہے، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشیوں کو انجوائے کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر نے بھی بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا

اداکارہ نے لکھا کہ اداکار بھی دوسرے لوگوں کی طرح نارمل ہوتے ہیں اور وہ بھی دوستوں کی شادیوں میں دیگر افراد کی طرح رقص کرکے خوشیوں کو انجوائے کرتے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے تنقید کرنے یا سوال و جواب کرنے والوں کو برا بھلا کہنے کے بجائے انہیں پیار سے سمجھایا کہ وہ پیسوں کے عوض رقص نہیں کرتیں، مذکورہ ویڈیو ایک دوست کی شادی کی ہے اور دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنا ان کے ’روح‘ کی غذا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویڈیوز وائرل ہونے اور خود پر تنقید کے بعد عائشہ عمر نے ڈانس میں پہنے گئے لباس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے دوست کی شادی میں کس فیشن ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنا۔

عائشہ عمر نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس قریبی دوست کی شادی میں اور کہاں ’رقص‘ کیا؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024