• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

باجوڑ: اے این پی کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

شائع December 19, 2021
ڈی پی او نے اس تاثر کو رد کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے — فوٹو: ڈان نیوز
ڈی پی او نے اس تاثر کو رد کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے — فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا پاک ۔ افغان سرحد کے قریب سور قمر علاقے میں لاغرے تھانے کی حدود میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔

ڈی پی او نے اس تاثر کو رد کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں راغگان ڈیم کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

انہوں نے کہا کہ جس مقام پر حملہ کیا گیا وہ پہاڑی علاقہ ہے، خودکش بمبار اچانک آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

یاد ہے کہ نومبر میں باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں گشت کرنے والے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پولیس اہلکار راغگان ڈیم کے قریب تعینات تھے جب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024