• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

او آئی سی اجلاس کی رنگارنگ تیاری

شائع December 18, 2021

اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائےخارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے پارلیمنٹ کی راہداری میں ریڈ کارپٹس بچھا دیے گئے ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کو برقی قمقموں اور پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لیے تزین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے اور کل یہاں پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے نمائندوں کے علاوہ افغانستان کے لیے تعینات مختلف ممالک کے نمائندہ گان خصوصی بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جن میں جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں افغانستان کے حوالے سے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17 واں غیرمعمولی اجلاس ہوگا—فوٹو: نوید صدیقی

مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائے گئے ہیں—فوٹو: نوید صدیقی

پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن ممالک کے پرچم خوبصورتی سے سجائے گئے ہیں—فوٹو: نوید صدیقی

پارلیمنٹ ہاؤس کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے—فوٹو: نوید صدیقی

سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں کو اجلاس کے لیے تیار کیا گیا ہے—فوٹو: نوید صدیقی

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں او آئی اسی اجلاس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں—فوٹو: نوید صدیقی

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس میں افغانستان کےوزیرخارجہ بھی شریک ہوں گے—فوٹو: نوید صدیقی

اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا اور جرمنی، چین سمیت دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے—فوٹو: نوید صدیقی

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے—فوٹو: نوید صدیقی

اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے بوسنیا کی وزیرخارجہ ڈاکٹر بصیرا ترکووک بھی اسلام آباد پہنچی ہیں—فوٹو: پی آئی ڈی

افغانستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی سفیر جیپر ویئک او آئی سی کے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں—فوٹو: پی آئی ڈی