• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل مشک کلیم رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع December 17, 2021
ماڈل نے 17 دسمبر کو شریک حیات کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
ماڈل نے 17 دسمبر کو شریک حیات کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اور سپر ماڈل مشک کلیم دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کا آغاز 15 اور 16 دسمبر کی درمیانی شب ہوا تھا اور ایک روز قبل ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد 17 دسمبر کو مشک کلیم نے دولہے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگوٹھی کا ایموجی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تقریبات کی متعدد مختصر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق سے متعلق دوسری شخصیات کی پوسٹس کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مشک کلیم نے گزشتہ ماہ نومبر میں ہی مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا نکاح 15 دسمبر جب کہ شادی 17 اور 18 دسمبر کو ولیمے کی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں: ماڈل مشک کلیم دو ہفتوں بعد پیا گھر سدھار جائیں گی

مشک کلیم کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز میں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز و فیشن کی شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد مشک کلیم اور نادر ضیا کو شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024