• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماڈل مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع December 16, 2021
ماڈل نے پہلے ہی شادی کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے پہلے ہی شادی کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اور سپر ماڈل مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

مشک کلیم نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کا نکاح 15 دسمبر کو ہوگا جب کہ ان کی رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔

ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

مشکل کلیم نے 15 دسمبر کو انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں اپنے دولہے نادر ضیا کے ہمراہ ڈانس بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مشک کلیم و نادر ضیا نے مختلف گانوں پر پرفارمنس بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
مشک کلیم و نادر ضیا نے مختلف گانوں پر پرفارمنس بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو دیگر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

مشک کلیم کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ماڈل کو اپنے جیون ساتھی نادر ضیا کے ہمراہ متعدد پاکستانی و بھارتی گانوں سمیت انگریزی گانوں پر بھی پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز میں دولہا اور دلہن کے علاوہ دیگر فیشن و شوبز کی شخصیات کو بھی تقریبات میں گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ماڈل کی مہندی اور مایوں کی تقاریب کا آغاز ہوگیا۔

شادی کی تقاریب اور نکاح ہونے پر متعدد شوبز و فیشن کی شخصیات نے مشک کلیم اور نادر ضیا کو مبارک باد بھی پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024