• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریانتھا کمارا کو انصاف کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کے راناٹنگا معترف

شائع December 15, 2021
سابق سری لنکن کپتان نے سری لنکن شہری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹوز: اے پی پی/ اے ایف پی
سابق سری لنکن کپتان نے سری لنکن شہری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا— فائل فوٹوز: اے پی پی/ اے ایف پی

1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والے سابق سری لنکن کپتان اور سیاستدان ارجنا راناٹنگا نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے سری لنکن شہری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی کوششوں پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رواں سال 3دسمبر کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مقامی فیکٹری کے منیجر پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا تھا اور ان کی لاش نذرِ آتش کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ: توہین مذہب کے الزام پر ہجوم کا سری لنکن شہری پر بہیمانہ تشدد، قتل کے بعد آگ لگادی

اگوکی پولیس تھانے کے ایس ایچ او ارمغان مقط کی درخواست پر راجکو انڈسٹریز کے 900 ورکرز کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 297، 201، 427، 431، 157، 149 اور انسداد دہشت گردی قانون کے 7 اور 11 ڈبلیو ڈبلیو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس واقعے کی ہر سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی اور سیاستدانوں، دانشوروں اور سول سوسائٹی نے واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ‘سیالکوٹ میں فیکٹری پر وحشت ناک حملہ اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے ایک شرم ناک دن ہے’۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں تفتیش کی نگرانی کر رہا ہوں اور تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی’۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کا قتل، پاکستان کیلئے شرم ناک دن ہے، وزیراعظم

عظیم سری لنکن کرکٹر نے مقتول شہری کے قتل ملوث ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمیکے لیے کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پریانتھا کمارا کے خلاف کیے گئے جرم کے لیے انصاف دلانے کے سلسلے میں آپ کی تمام کوششوں، اور ان کے خاندان کے ساتھ مسلسل تعاون پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے پرتشدد رویے کی سختی سے مذمت کی جانی چاہیے، آبادی کے ایک چھوٹے سے طبقے کے رویے کی بنا پر پوری قوم کا فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ماضی میں دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے سے کیے گئے تعاون کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط اور یکجہتی پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ چاہے کھیل ہو یو سیاسی میدان، عمران خان نے ہمیشہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے غیرمتزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعظم بننے کے بعد سے آپ نے پاکستان کے کچھ متنازع مسائل کو محتاط طریقے سے حل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن مینیجر کو بچانے کی کوشش پر وزیراعظم کا ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اسی طرح مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان کے چند گمراہ افراد کو ہر ایک کے ساتھ اسی عزت و وقار کلا رویہ اختیار کرنے کی تلقین کریں گے جس کے تمام انسان مستحق ہیں۔

راناٹنگا نے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ سری لنکن قوم نے مقتول خاندان کے مستقبل کے حوالے سے وزیراعظم کے جذبات کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام عطیات پریانتھا کی بیوی اور بچوں کی مدد کرنے میں بہت اہم ثابت ہوں گے، آپ کا مسلسل تعاون اور پاکستانیوں کے اقدامات متاثرہ خاندان کو اس تکلیف دہ تجربے سے نکلنے میں مدد کریں گے۔

جامع حکمت عملی

پریانتھا کمارا کی میت 6 دسمبر کو سری لنکا بھیج دی گئی تھی اور ایک دن بعد وزیر اعظم ہاؤس میں ان کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں سیاست دانوں اور اہم حکام نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومت اس واقعے کے تناظر میں مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024