• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی ’قاتل حسیناؤں‘ کے بھارت میں چرچے

شائع December 15, 2021
ویب سیریز میں پاکستانی اداکاراؤں کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
ویب سیریز میں پاکستانی اداکاراؤں کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

پاکستانی کاسٹ میں مبنی تھرلر ’فیمنسٹ‘ ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کو جاری کردیا گیا۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر 10 دسمبر کو نشر کیا گیا، مذکورہ سیریز میں ثروت گیلانی، مہربانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ویب سیریز میں شہریار منور اور احسن خان سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارائیں ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ میں ایکشن دکھانے کو تیار

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کی ہدایات برطانوی نژاد بھارتی فلم ساز مینا گور نے دی ہیں جو کہ اس کی شریک لکھاری بھی ہیں، ویب سیریز کے دوسرے لکھاری پاکستانی فلم ساز فرجاد نبی ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو اس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہارر ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

ویب سیریز کی مرکزی کہانی 6 خواتین کے گرد گھومتی ہے اور اس میں متعدد بولڈ اور خوفناک مناظر بھی شامل ہیں۔

بولڈ اور خوفناک مناظر کی وجہ سے ویب سیریز کو بھارت بھر میں سراہا جا رہا ہے اور پاکستانی اداکاراؤں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ سے قبل پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو بھی ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستانی رومانوی کامیڈی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھی ریلیز کیا تھا۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کے بعد جلد ہی ہدایت کار عاصم عباسی کی نئی ویب سیریز کو بھی اسی اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

عاصم عباسی کی ویب سیریز میں فواد خان اور صنم سعید کئی سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024