• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

کراچی بچاؤ تحریک کی مخنث خاتون کو تشدد اور ریپ کا نشانہ بنانے کا انکشاف

شائع December 14, 2021
مخنث خاتون کو اغوا کر کے مارچ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
مخنث خاتون کو اغوا کر کے مارچ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی بچاؤ تحریک کے تحت منعقدہ پیپلز کلائمیٹ مارچ کے منتظمین میں سے ایک مخنث خاتون کو مشتبہ افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

اتوار کو ہونے والے مارچ سے ایک دن قبل ہی ہفتہ کی رات کو مذکورہ مخنث خاتون کو اغوا کر کے مارچ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: خاتون قیدیوں کو ہراساں اور ریپ کرنے کے الزام میں مخنث قیدی کو عمر قید

کراچی میں گرائی جانے والے مڈل کلاس افراد کی املاک اور مارکیٹوں کو بچانے کے لیے اور عمل کے خاتمے کے لیے کوشاں کراچی بچاؤ تحریک نے اس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اس واقعے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوامی ماحولیات مارچ کے انتظامی کمیٹی کے اراکین میں سے ایک کو مبینہ طور پر اٹھا لیا گیا اور 11مارچ کی رات تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا ریپ بھی کیا گیا۔

کراچی بچاؤ تحریک نے مزید کہا کہ ہم نے کراچی میں عوامی ماحولیات مارچ کا انعقاد کیا، مارچ سے ایک دن قبل رات میں ہم نے انتظامی کمیٹی کااجلاس طلب کیا، ہمارے منتظمین میں سے ایک مخنث خاتون کو اجلاس سے جاتے ہوئے راستے سے اغوا کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کا ریپ کیا گیا۔

اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ مخنث خاتون پر تشدد میں پولیس بھی ملوث تھی اور انہوں نے مارچ کے حوالے سے معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ایسا کیا۔

جینڈر انٹرایکٹو الائنس کی تشدد کے واقعات کی منیجر شہزادی رائے نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ کراچی بچاؤ تحریک کی رکن کو 11دسمبر کی رات اجلاس سے گھر واپسی پر عباسی شہید ہسپتال کے قریب سے اغوا کیا گیا، انہیں تین گھنٹے تک غیرقانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا گیا اور ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب چھوڑنے سے قبل انہیں تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مخنثوں سے شادی جائز ہے، فتویٰ

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے مخنث خاتون کو اغوا کرنے کے بعد ان سے مارچ کے پروگرام اور خطیبوں کے بارے میں تفصیلات طلب کیں، مذکورہ مخنث خاتون انتہائی خوفزدہ ہیں اور مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ رہی ہیں۔

دریں اثنا جینڈر انٹریکٹو الائنس کی ایک اور نمائندہ بندیا رانا نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ اس بارے میں سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے انسانی حقوق کمیشن کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گی۔

کراچی بچاؤ تحریک کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تحریک کے کارکنوں کو لوگوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کی وجہ سے ناپسندیدہ رویہ اور جھوٹے مقدمات کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں اور انہیں رپورٹ پیش کریں۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان رشید چنا نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی مخنث خاتون نے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد سے رابطے میں ہے تاکہ انہیں اس مقدمے کی ایف آئی آر درج کرنے پر آمادہ کیا جا سکے تاکہ رسمی قانونی کارروائی شروع کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار مخنث کو پاسپورٹ کا اجراء

وزارت انسانی حقوق نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزارت کے مخنت کے حقوق کے ماہرین متاثرہ کے سرپرستوں سے رابطے میں ہیں اور ہماری وزارت ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت سے رابطہ کرے گی۔

پیپلز کلائمیٹ مارچ کے درجنوں شرکا نے اتوار کی شام کراچی کے بوٹ بیسن کے قریب ایک ریلی نکالی تاکہ حکام کی توجہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بالخصوص ملیر اور ملحقہ علاقوں میں مبینہ طور پر درختوں کی کٹائی کی وجہ سے رونما ہونے والی ماحولیاتی تباہی کی طرف مبذول کرائی جا سکے کیونکہ طڑے پیمانے پر رہائشی منصوبوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے کٹائی اور زرعی اراضی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

منتظمین اور عینی شاہدین کے مطابق 10 کے قریب سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کلفٹن ساحل سمندر کے قریب پہنچے اور بلاول ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔

پولیس کے اس اقدام سے مارچ کے شرکا نے بلاول ہاؤس سے کچھ دور سروس روڈ پر دھرنا دیا تھا۔

مرد، خواتین اور بچوں سمیت مارچ کے شرکا نے بحریہ ٹاؤن کراچی، ڈی ایچ اے کراچی، مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے، ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر، ملیر اور گڈاپ میں زرعی اراضی کی تباہی، گجر اور اورنگی نالہ پر واقع مکانات مسمار کرنے کے خلاف نعرے لگائے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024