• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تصاویر: پہلے ٹی20 میں پاکستان کی شاندار کارکردگی

شائع December 13, 2021

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں محمد رضوان اور حیدرعلی کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد محمد وسیم اور شاداب خان کی شان دار باؤلنگ کی بدولت 65 رنز سےکامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے، جس میں محمد رضوان کے 78، حیدر علی کے 68 اور محمد نواز کے 30 رنز شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز کو 137 رنز پر آؤٹ کرنے کے لیے محمد وسیم نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم حیدرعلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے باآسانی 63 سے میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اوور میں بابراعظم کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 سیریز کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میں تماشائیوں کا جوش خروش بھرپور تھا—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے فیلڈرز رضوان کو آؤٹ کرنے کی کوششیں کرتے رہے—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان نے شان دار 78 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

تماشائیوں نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے خیر مقدمی پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے—فوٹو: اے ایف پی

حیدرعلی نے جارحانہ موڈ میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو بڑا ہدف مقرر کرنےمیں کلیدی کردار ادا کیا—فوٹو: اے ایف پی

حیدرعلی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

نیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے تماشائیوں کی لمبی قطاریں لگیں—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی—فوٹو: اے ایف پی

محمد وسیم نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی