• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی ڈیفنس چیف کی ہلاکت پر 'جارحانہ' پوسٹ کرنے پر 8 افراد گرفتار

شائع December 13, 2021
حکام نے نوجوان کو ریاست راجستھان میں دو دیگر افراد کے ساتھ ’عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا—فائل فوٹو: دی ہندو
حکام نے نوجوان کو ریاست راجستھان میں دو دیگر افراد کے ساتھ ’عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا—فائل فوٹو: دی ہندو

نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر میں ہلاکت پر ’جارحانہ‘ سوشل میڈیا پوسٹس کرنے پر8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ اورمقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے محض گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جس نے انسٹاگرام پر کہا تھا کہ ’بپن راوت جہنم میں داخل ہونے سے پہلے ہی زندہ جل گیا تھا‘۔

مزیدپڑھیں: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

پولیس نے تصدیق کی کہ نوجوان کو ریاست راجستھان میں دو دیگر افراد کے ساتھ ’عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں مقامی میڈیا میں حادثے کے بعد سے اب تک بھارت میں 5 دیگر افراد کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں۔

جموں ضلع میں ایک بینک عملہ کو اس الزام کے بعد کام سے معطل کر دیا گیا تھا کہ اس نے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ بپن راوت کی موت کی فیس بک نیوز پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔

جنوبی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے بھارتی فوجی کمانڈر کی توہین کرنے والے دو افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جن سے تفتیش کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے حالیہ برسوں میں سینکڑوں بھارتی انٹرنیٹ صارفین کو گرفتار کیا ہے۔

مزیدپڑھیں: بپن روات بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی اظہار پر بڑھتی ہوئی پابندیوں پر سماجی حقوق کے گروپس نئی دہلی پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

اکتوبر میں ایک درجن سے زائد افراد کو کرکٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جن میں سے کئی اب بھی بغاوت اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت الزامات کے تحت حراست میں ہیں۔

خیال رہےکہ 8 دسمبر 2021 کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تھے۔

بیان میں مزید کہا گیاتھا کہ ڈی ایس ایس سی پر ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کپٹن ورون سنگھ ایس سی بھی زخمی ہیں اور وہ اس وقت ملیٹری ہسپتال ویلنگٹن میں زیر علاج ہیں۔

مزیدپڑھیں: ’بھارتی چیف ڈیفنس کا پاکستان مخالف تبصرہ ان کی ناقص سمجھ بوجھ کا عکاس ہے‘

بھارت کے آرمی چیف جنرل جے جے سنگھ نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاشیں جھلسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہاتھا کہ ‘جنرل بپن راوت غیرمعمولی سپاہی تھے، حقیقی محب وطن تھے اور ہماری مسلح افواج اور سیکیورٹی آلات جدید بنانے میں بڑا کام کیا’۔

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھی بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کی حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘چیف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت، ان کی اہلیہ اور دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی’۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024