• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’سنگ ماہ‘ کے ٹیزر نے شائقین کے دل جیت لیے

شائع December 11, 2021
ڈرامے کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور آنے والے میگا کاسٹ ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں عاطف اسلم سمیت زاویار نعمان، کبریٰ خان، ہانیہ عامر اور ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں عاطف اسلم کو جہاں گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں قبائلی شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں عاطف اسلم کو ’معاملہ سنگین ہے‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹیزر میں ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا کہ جلد ہی ڈرامے کو نشر کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'سنگ مرمر' کے سیکوئل سے عاطف اسلم کی ڈراموں میں انٹری

ڈرامے کے ٹیزر کو کبریٰ خان سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شیئر کیا، اس سے قبل 9 دسمبر کو ’سنگ ماہ‘ کے کرداروں کے پوسٹر جاری کیے گئے تھے اور عاطف اسلم کے کردار نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

’سنگ ماہ‘ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ’سنگ مر مر‘ کی ہدایات بھی دی تھیں۔

’سنگ ماہ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'سنگِ مر مر' کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024