• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وینا ملک دوسری شادی ’مذہبی‘ شخص سے کرنے کی خواہاں

شائع December 10, 2021
شادی کے لیے کسی کی تلاش نہیں، وہ خود مجھے تلاش کرلیں گے، اداکارہ—فوٹوـ انسٹاگرام
شادی کے لیے کسی کی تلاش نہیں، وہ خود مجھے تلاش کرلیں گے، اداکارہ—فوٹوـ انسٹاگرام

متنازع بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو وہ کسی ’مذہبی‘ شخص سے کریں گی۔

وینا ملک نے پہلی شادی 2013 میں اسد خٹک سے کی تھی اور وہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں، تاہم 2017 میں ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

پہلی شادی ختم ہونے کے چار سال بعد اب انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو وہ کسی مذہبی شخص سے کریں گی، کیوں کہ ان کا یقین ہے کہ ایسے لوگ خدا سے ڈرتے ہیں۔

’سما ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے پہلی شادی کی ناکامی سمیت دوسری کی خواہش اور شوبز پر بھی بات کی۔

وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ پہلے شوہر سے خلع کے بعد ان کے ساتھ نہیں رہی تھیں، تاہم مفتی نعیم کے کہنے پر انہوں نے سابق شوہر اسد خٹک کو تین ماہ کا وقت دیا تھا تاکہ وہ صحیح اور ذمہ دار انسان بن جائیں۔

وینا ملک نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا کہ وہ ’حلالہ‘ کیے بغیر طلاق کے بعد بھی سابق شوہر کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی 7 سال بعد اداکاری میں واپسی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، البتہ انہوں نے سابق شوہر کو موقع دیا تھا کہ وہ ذمہ دار شخص بن جائیں، تاہم ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو انہوں نے ان سے خلع لی۔

وینا ملک نے ماضی میں فاسٹ بالر محمد آصف کے ساتھ اپنے رومانس پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ دراصل ان کے اور سابق کرکٹر کے درمیان کچھ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے درمیان عشق وغیرہ ہوتا تو اس کا کچھ نہ کچھ نتیجہ نکلتا مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے درمیان کچھ نہیں تھا اور لوگوں نے از خود ان سے متعلق بہت کچھ سوچا اور کہا۔

سال 2010 میں وینا ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد آصف ان کے ساتھ عشق کرتے ہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر بیک میلنگ کے الزامات بھی لگائے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ وہ شوبز سے دور ہوئی ہی نہیں تھی، البتہ کچھ وقفہ ضرور لیا تھا اور وہ اب بھی شوبز انڈسٹری میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک کی سابق شوہر کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو وائرل

دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خدا نے ان کے لیے دوسرا کوئی ساتھی بنایا ہوگا اور وہ انہیں تلاش بھی کر رہا ہوگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو وہ کسی مذہبی شخص سے کریں گی، کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ دین دار شخص خدا سے ڈرتا ہے اور جو خدا سے ڈرتا ہے وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی بھی دین دار شخص کو ڈھونڈا نہیں ہے، تاہم انہیں یقین ہے کہ ایسا کوئی شخص انہیں ضرور تلاش کر رہا ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی کوئی مذہبی شخص ضرور آئے گا، جن سے وہ شادی کریں گی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی فٹنیس پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ نہ صرف ڈائٹنگ کرتی ہیں بلکہ صحت مند رہنے کے لیے ورزش بھی کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024