• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغانستان کی ریل منصوبے کیلئے سیکیورٹی کی پیشکش

شائع December 10, 2021
اس منصوبے سے ازبکستان، قازقستان اور افغانستان بحری راستے سے متعدد ممالک کو اپنی اشیا برآمد کر سکتے ہیں— فائل فوٹو: ڈان
اس منصوبے سے ازبکستان، قازقستان اور افغانستان بحری راستے سے متعدد ممالک کو اپنی اشیا برآمد کر سکتے ہیں— فائل فوٹو: ڈان

لاہور: افغانستان نے ازبکستان، پاکستان، قازقستان اور روس کو وسط ایشیائی ممالک کو کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں تک رسائی دینے والی مجوزہ ریل سروس کی سلامتی اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی سے یہ ممالک بالخصوص ازبکستان، قازقستان اور افغانستان بحری راستے سے متعدد ممالک کو اپنی اشیا برآمد کرسکتے ہیں۔

پاکستان ریلویز کے چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمٰن گیلانی نے ڈان کو بتایا کہ ’افغانستان اور پاکستان میں حکام کے تیار کردہ ٹرانس افغان ریلویز منصوبے کے تحت مزار شریف (افغانستان) کو پشاور (پاکستان) سے ملانے کے 2 راستوں پر غور کیا جارہا ہے، جس میں سے ایک 700 کلومیٹر جبکہ دوسرا 900 کلومیٹر طویل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ازبکستان سے پشاور تک ریلوے منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم

ان کے مطابق اس کے علاوہ ان راستوں سے متعلق مالی انتظامات، فزیبلیٹی وغیرہ سے متعلق 4 تجاویز پر کام کیا جارہا ہے۔

پاکستان کا ماننا ہے کہ آسان مواصلات، تیز ٹرانسپورٹیشن اور تجارتی رکاوٹوں کی کمی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں کیوں کہ ان اقدامات سے پورے خطے کی جامع ترقی ہوگی اور معاشی نمو کے لیے خطے کا منسلک ہونا ناگزیر ہے۔

مذکورہ صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے ریل نیٹ ورک کے ذریعے ریجنل کنیکٹیوٹی بڑھانے پر کام شروع کردیا ہے۔

کثیر الجہت مشترکہ ورکنگ گروپ کی دو روزہ کانفرنس چند روز قبل ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی تھی تاکہ مزار شریف-کابل-پشاور ریل راہداری کے فلیگ شپ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جس میں پاکستان، افغانستان، ازبکستان، روس اور قازقستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین کا جلد معاہدہ ہوگا، اعظم سواتی

مذکورہ کانفرنس کی صدارت چیئرمین ریلویز حبیب الرحمٰن گیلانی نے کی جس میں پاکستان کی متعدد وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ جو 30-2017 وسطی ایشیا کے علاقائی اقتصادی تعاون خطے کی ریلوے حکمت عملی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اس کا مقصد ریل اور ملٹی ماڈل انفرااسٹرکچر کو بہتر بنا کر اور ریل کی سرگرمیوں کو کمرشلائز کر کے ریفارم کر کے علاقائی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے خطے کے ریلوے کو لیس کرنا ہے۔

ازبکستان پہلے ہی افغانستان اور قازقستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ریل نیٹ ورک کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے نے پاک افغان ٹرین سروس کے منصوبے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران متعلقہ ممالک کے نمائندوں کی طرف سے ایک ورک پلان/لائن آف ایکشن اور آگے بڑھنے کے پروٹوکول پر بھی دستخط کیے گئے۔

ساتھ ہی قازقستان نے خان پور سے کوٹری (850 کلومیٹر سے زیادہ) تک بوسیدہ اپ/ڈاؤن ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے 30 ارب روپے کے منصوبے کی مالی امداد میں بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی، وہ حصہ جہاں طویل عرصے سے حادثات دیکھے جارہے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان نے افغانستان اور ازبکستان کے ساتھ ایک مراسلے پر دستخط کیے تھے اور اسے بین الاقوامی فنڈنگ اداروں کو بھیجا تھا جس میں مبینہ طور پر ٹرانس افغان ریل پروجیکٹ کے لیے 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض طلب کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024