• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار شامل

شائع December 9, 2021
سجل علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی پہلی اداکارہ بنیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی پہلی اداکارہ بنیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارعاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی سمیت متعدد اداکار برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری ہوگی، جس میں متعدد پاکستانی اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق ’ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات‘ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں۔

پربھاس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پربھاس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فہرست میں تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، چوتھے نمبر پر ایشیائی نژاد امریکی اداکارہ مندے کالنگ جب کہ پانچویں نمبر پر بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ہیں۔

فہرست میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، سنگاپور، بنگلادیش، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

شریا گھوشل پانچویں پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شریا گھوشل پانچویں پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی ہیں، جو ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔

برطانوی اخبار کی فہرست میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں جو 32 ویں نمبر پر ہیں اور وہ فہرست مین سب سے زائد العمر شخص ہیں۔

یمنیٰ زیدی 35 ویں نمبر پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
یمنیٰ زیدی 35 ویں نمبر پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ایشیا کی پچاس بااثر شوبز شخصیات میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں چودھیں، اکشے کمار 18 ویں، ارمان ملک 19 ویں، شاہ رخ خان 27 ویں اور ماڈل عاصم ریاض 44 ویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جب کہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں۔

حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنیٰ زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39 ویں نمبر پر ہیں۔

’ایسٹرن آئی‘ کی ماضی کی فہرستوں میں بھی پاکستانی شخصیات شامل ہوتی رہی ہیں۔

عاطف اسلم فہرست میں 25 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عاطف اسلم فہرست میں 25 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024