• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وکی و کترینہ نے شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کردیے، بھارتی میڈیا

شائع December 8, 2021
دونوں نے شادی سے قبل ہی معاوضہ بڑھا دیا—فائل فوٹو، انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
دونوں نے شادی سے قبل ہی معاوضہ بڑھا دیا—فائل فوٹو، انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی و تشہیری حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو بھاری رقم کے عوض فروخت کردیے۔

بھارتی اخبار ’مڈ ڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جوڑے نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کرنے سے قبل اپنے مہمانوں سے بھی کاغذی قسم نامہ لکھوایا کہ وہ کسی طرح کی ویڈیوز و تصاویر نہیں بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے شادی کے حقوق ’ایمازون پرائم‘ کو بھارتی 80 کروڑ روپے میں فروخت کیے اور اب اسٹریمنگ ویب سائٹ ہی ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو نشر اور فروخت کرے گی۔

کترینہ کی مہندی کی تقریبات آج شب ہوں گی، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کترینہ کی مہندی کی تقریبات آج شب ہوں گی، بھارتی میڈیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے مختلف ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کو ایک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے شادی کے نشریاتی حقوق دینے کے لیے ایک 100 کروڑ روپے کی پیش کش کی ہے۔

علاوہ ازیں ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شادی ہونے سے قبل ہی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دو برانڈز کے ساتھ معاہدے کر لیے اور ساتھ ہی اپنا معاوضہ بھی ایک دم بڑھا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں نے فٹنیس اور لگژری برانڈ کے ساتھ معاہدے کیے ہیں، جن کے ساتھ وہ اشتہارات میں کام کریں گے۔

کترینہ کیف نے شادی سے قبل ہی معاوضہ بڑھا دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کترینہ کیف نے شادی سے قبل ہی معاوضہ بڑھا دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار شادی کے بعد 2022 کے آغاز میں ہی برانڈز کے ساتھ کام کریں گے، تاہم وہ اشتہارات میں پہلے سے کہیں زیادہ معاوضہ وصول کریں گے۔

شادی سے قبل وکی کوشل ایک اشتہار کا معاوضہ ایک کروڑ جب کہ کترینہ کیف ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے وصول کرتی تھیں مگر اب دونوں جوڑی کی صورت میں ایک اشتہار کا معاوضہ تین سے پانچ کروڑ روپے وصول کریں گے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں جاری ہیں اور وہ کل تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے خود تاحال شادی سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

ایک روز قبل ہی مہمان شادی کے مقام پر پہنچے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
ایک روز قبل ہی مہمان شادی کے مقام پر پہنچے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024