• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2021 میں ڈان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شوبز کی خبریں

سال بھر کی شوبز کی تین ہزار سے زائد خبروں میں سے 10 خبریں ایسی تھیں، جنہیں لاکھوں افراد نے پڑھا اور سراہا۔
شائع December 7, 2021 اپ ڈیٹ December 9, 2021

سال 2021 بھی پچھلے سال کی طرح کورونا کی وبا کے خوف کے سائے تلے رہا اور زیادہ تر لوگ وبا کے علاج میں ہونے والی پیش رفت اور دنیا پر اس کے پڑنے والے اثرات کی خبریں پڑھتے رہے، تاہم اس کے باوجود تفریح حاصل کرنے کے لیے لوگ شوبز کی خبریں بھی پڑھتے رہے۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کی لائف اینڈ اسٹائل ٹیم نے رواں سال بھی اپنے قارئین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے 4 ہزار کے قریب مستند اور مختلف خبریں بنائیں، جنہیں کافی سراہا اور پسند کیا گیا۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کی چار ہزار شوبز خبروں میں سے اگرچہ 5 درجن خبریں ایسی تھیں، جنہیں پورا سال زیادہ پڑھا اور دیکھا گیا، تاہم 10 خبریں ایسی تھیں، جنہوں نے باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہم یہاں ہم ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کی لائف اینڈ اسٹائل کی ان 10 خبروں کی فہرست فراہم کر رہے ہیں، جنہیں لاکھوں بار پڑھا اور دیکھا گیا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے حریم شاہ کی شادی کے دعوے پر دیے گئے بیان کی خبر -10

—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

رواں برس جولائی میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سے خاموشی سے شادی کی ہے اور ان کی شادی کے دعوے کی خبر میڈیا پر چھائی رہی۔

مگر حیران کن طور پر ان کی شادی کی خبر کے بجائے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیے گئے بیان کی خبر کو زیادہ پڑھا گیا، پی پی چیئرمین نے حریم شاہ کے دعوے کو ’شوشا‘ قرار دیا تھا۔

اس خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

بختاور بھٹو کی اجرک کے ڈیزائن کی مہندی کی خبر -09

— فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
— فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری جنوری 2021 میں پیا گھر سدھار گئی تھیں اور ان کی شادی کی تقریبات کی تمام خبروں کو لائف اینڈ اسٹائل ڈیسک نے اچھے طریقے سے شائع کیا تھا۔

اگرچہ بختاور بھٹو کی شادی اور تقریبات میں سندھی لوک گیتوں کی خبر کو بھی زیادہ پڑھا گیا مگر ان کے اجرک کے ڈیزائن کی مہندی کی خبر کو سب سے زیادہ پڑھا گیا اور یہ خبر سال کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی نویں خبر بنی۔

ختاور بھٹو کے ہاتھ پر اجرک کے ڈیزائن کی مہندی کراچی کی مہندی ڈیزائنر ام کلثوم نے لگائی تھی۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

ترکی کے متنازع ٹی وی شخصیت کو ایک ہزار سال قید کی سزا - 08

عدنان اکتار اپنے گرد دکھائی دینے والی لڑکیوں کے لیے نازیبا زبان بھی استعمال کرتے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
عدنان اکتار اپنے گرد دکھائی دینے والی لڑکیوں کے لیے نازیبا زبان بھی استعمال کرتے تھے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

ڈان کی شوبز کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں 8 ویں نمبر پر ترکی کے 64 سالہ خود ساختہ مذہبی اسکالر، متنازع ٹی وی شخصیت اور کاروباری شخص عدنان اکتار کو ترکی کی عدالت کی جانب سے کو جنسی جرائم سمیت مختلف جرائم ثابت ہونے پر ایک ہزار سال سے زائد قید کی سزا سنائے جانے کی خبر رہی۔

اس خبر کی مکمل تفیصل یہاں پڑھیں

نصیر الدین شاہ کی جانب سے اہلیہ اور 'لَو جہاد' سے متعلق انکشافات کی خبر -07

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کی جانب سے پہلی بار اہلیہ اداکارہ رتنا پھاٹک شاہ کے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے کے انکشافات کی خبر کو بھی شائقین نے سب سے زیادہ پڑھا اور یہ ساتویں نمبر پر رہی۔

مزید تفصیلات یہاں جانیں

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے سیاستدان فیصل سبزواری سے شادی کیوں کی؟ - 06

دونوں نے جولائی 2019 میں سادگی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جولائی 2019 میں سادگی سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے رہنما فیصل سبزواری سے شادی کرنے اور ان سے محبت کی خبر کو بھی شائقین نے شوق سے پڑھا اور یہ خبر زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں چھٹے نمبر پر رہی۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

عتیقہ اوڈھو کی جانب سے تیسری شادی کےوقت گود میں نواسہ لے بیٹھنے کی خبر - 05

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شوبز کی چھٹی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے اپنی شادیوں سے متعلق کیے جانے والے انکشافات کی خبر تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ تیسری بار نکاح کر رہی تھیں، تب ان کا نواسہ ان کی گود میں تھا۔

عتیقہ اوڈھو کی مکمل خبر یہاں پڑھیں

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر - 04

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ڈان کا لائف اینڈ اسٹائل ڈیسک صرف شوبز کی خبریں بنانے تک محدود نہیں بلکہ یہ ڈیسک اہم شخصیات کی زندگیوں سمیت صحت، سماجی، مسائل، سیاست کی وہ خبریں جو غیر روایتی ہوتی ہیں، وہ بھی بناتا ہے۔

اسی طرح لائف اینڈ اسٹائل ڈیسک انفلوئنسرز کی زندگی پر بھی نظر رکھتا ہے اور اس سال اسی ڈیسک کی بنائی گئی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر بھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی چوتھی خبر بنی۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی اور زندگی سے متعلق بنائی گئی تمام خبروں کو شائقین شوق سے پڑھتے رہے مگر ان کی مہندی کے ڈیزائن اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر کو سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

یاسرہ رضوی کی خود سے 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کے بیان کی خبر - 03

شوبز کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں اداکارہ یاسرہ رضوی کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق دیے گئے بیان کی ایک خبر بھی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب ان کے جاننے والوں کو علم ہوا کہ اداکارہ کا شوہر ان سے 10 سال کم عمر ہے تو سب لوگ حیران رہ گئے تھے۔

یاسرہ رضوی کی مکمل خبر یہاں پڑھیں

فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کی خبر - 02

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

حیران کن طور پر بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کو مبینہ طور پر فحش فلموں کی شوٹنگ اور انہیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں دوسرے نمبر پر رہی۔

اس خبر کی مکمل تفصیل یہاں جانیں

’پاوری‘ گرل کون ہیں؟ - 01

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سال 2021 کے فروری میں جب دنانیر مبین کی مختصر ویڈیو ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ وائرل ہوئی تھی، تب زیادہ لوگ انہیں نہیں جانتے تھے اور جب ڈان نے ان کے تعارف کی خبر بنائی تو وہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر بنی۔

پاوری گرل دنانیر مبین کون ہیں، اس کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں