• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیضان شیخ اور ماہم عامر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع December 4, 2021
دونوں نے اگست 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے اگست 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و میزبان فیضان شیخ اور اداکارہ ماہم عامر نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں اور رشتے داروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ جلد ہی ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ کھچوائی گئی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

دونوں اداکاروں نے ایک جیسی پوسٹ اور ایک جیسی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان میں نئے فرد کے جلد اضافے کے لیے انتہائی خوش ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دعائوں کی اپیل بھی کی۔

دونوں اداکاروں نے مداحوں، دوستوں اور رشتے داروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہر مسئلہ، ہر دکھ اور زندگی کی ہر خوشی ان کے ساتھ شیئر کی ہے، اس لیے اب وہ اپنے ہاں ننھے مہمان کی خوشی کی خبر بھی ان کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

تاہم ان کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی خبر بتانے کو انداز پر بعض افراد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پوسٹس پر نامناسب کمنٹس بھی کیے ۔

زیادہ تر لوگوں نے انہیں ان کی تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی تصاویر کو بولڈ اور اخلاقیات سے خالی قرار دیا۔

اداکاروں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں فیضان شیخ اور ماہم عامر کو ایک ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اداکارہ کا بے بی بمپ بھی نمایاں ہے۔

زیادہ تر افراد نے ان کی اس تصویر پر اعتراض کیا جس میں فیضان شیخ نے اہلیہ کے بے بی بمپ کو پکڑ رکھا ہے۔

فیضان شیخ اور ماہم عامر نے اگست 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے چند ڈراموں اور دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024