• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر یاسرہ رضوی کی وضاحت

شائع December 4, 2021
جوڑے کے ہاں رواں برس مئی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کے ہاں رواں برس مئی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ یاسرہ رضوی نے شوہر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد شوہر کے ہمراہ تین سال قبل کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام خبروں کو مسترد کردیا۔

اداکارہ نے 2 دسمبر کو انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں کی سوچ پر تعجب کا اظہار کیا اور لکھا کہ لوگ اب بھی سوال کرتے ہیں یا سوچتے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں؟

اداکارہ نے فلسفیانہ بات لکھتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کو لوگوں کی سوچ اور قیاس آرائیاں قرار دیا اور لکھا کہ لوگ آسانی سے دوسروں کے جدا ہونے سے متعلق سوچتے ہیں ۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے والدین کی شادی 50 سال تک چلی ہے اور ان کے پاس صرف ایک ہی تصویر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:یاسرہ رضوی کی شادی: حق مہر اور عمر کے فرق پر تنقید

اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پوسٹ میں مینشن بھی کیا اور لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زیادہ تر لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے یاسرہ رضوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہادر اور بہترین شخص قرار دیا۔

بعض لوگوں نے ان کی پوسٹ پر یہ کمنٹس بھی کیے کہ زندگی اور خوشی لوگوں کی قیاس آرائیوں سے بہت آگے ہے، اس لیے ایسی باتوں کو دل میں نہ رکھیں اور خوش گزاریں۔

یاسرہ رضوی نے واضح نہیں کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی سے متعلق کون لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، تاہم شوہر سے عمر میں 10 سال بڑی ہونے کی وجہ سے ان سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: خود سے 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کی تو لوگ حیران رہ گئے، یاسرہ رضوی

یاسرہ رضوی نے جنوری 2016 میں ڈخود سے 10 سال کم عمر ڈراما ساز عبدالہادی سے شادی کی تھی، جس وجہ سے اداکارہ کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کہا جاتا رہا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہے۔

یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

بعدازاں رواں برس جنوری میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں خود سے ایک دہائی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

گلوکارہ کے ہاں رواں برس مئی میں پہلے بیٹۓ کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں اسکرین پر کم دیکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024