• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اومیکرون بظاہر کورنا کی بہت زیادہ متعدی قسم ہے، ڈبلیو ایچ او

شائع December 3, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون ممکنہ طور پر دنیا بھر میں ڈیلٹا کو پیچھے چھوڑ دے گی کیونکہ یہ بہت زیادہ متعدی محسوس ہوتی ہے، مگر اس کی روک تھام کے لیے کسی مختلف ویکسین کی ضرورت شاید نہ ہو۔

یہ بات ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے رائٹرز نیکسٹ کانفرنس کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اومیکرون دیگر اقسام کے مقابلے میں معمولی شدت والی بیماری کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے اس نئی قسم کے ماخذ کے بارے میں بھی شبہات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یقین سے کہنا مشکل ہے کہ اومیکرون قسم افریقہ کے جنوبی حصے سے ہی ابھری۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ یہ ڈیلٹا کی جگہ بالادست قسم بن جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پیشگوئی کرنا ممکن نہیں کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں کووڈ کے 99 فیصد کیسز ڈیلٹا کا نتیجہ ہیں۔

سومیا سوامی ناتھن نے جنوبی افریقہ میں کیسز کی تعداد میں روزانہ دگنا اضافے کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اومیکرون بہت زیادہ متعدی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کتنا فکر مند ہونا چاہیے؟ تو ہمارا جواب ہے کہ ہمیں تیار اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے، پریشان ہونے کی نہیں، کیونکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب ہم ایک مختلف صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان نے کہا کہ عالمی ادارہ اس مرحلے پر یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ اومیکرون ایک معمولی بیماری والی قسم ہے، حالانکہ اس وقت زیادہ تر کیسز میں علامات کی شدت کم ہے یا علامات ظاہر ہی نہیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی باڈیز کی افادیت پر اومیکرون کے اثرات کے بارے میں ابھی ٹھوس شواہد موجود نہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ نئی قسم ماضی کی بیماری سے بننے والی قدرتی مدافعت پر جزوی طور پر قابو پالیتی ہے، مگر ویکسینز بظاہر مؤثر نظر آتی ہیں۔

سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ویکسینیشن کرانے والے افراد بیمار نہیں ہوئے، یعنی ویکسینز تھفظ فراہم کررہی ہیں اور ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ یہ تھفظ برقرار رہے گا۔

انہوں نے موجودہ ویکسینز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت کے حوالے سے کہا کہ موجودہ ویکسین کی اک اضافی خوراک ممکنہ طور پر اومیکرون کے خلاف کافی ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن ہے کہ ویکسینز کام کرتی رہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو ابتدا میں مدافعتی ردعمل کو بڑھانے کے لیے ایک اضافی خوراک کی ضرورت پڑے۔

ہر سال کووڈ ویکسین کی ایک خوراک کی ضرورت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او تمام منظرناموں کے لیے تیاری کررہا ہے، جس میں اضافی خوراک بھی شامل ہے، مگر قدرتی بیماری بھی بوسٹر کی طرح ہی کام کرتی ہے۔

سومیا سوامی ناتھن نے ویکسینز کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینز تک رسائی میں نا انصافی اور کورونا کی نئی اقسام بننے کے درمیان واضح تعلق موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024