• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

وفاقی حکومت کے 12 سے زائد سینئر افسران کے تبادلے اور ترقی

شائع December 3, 2021
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رات گئے اعلامیہ جاری کیا — فائل فوٹو: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ویب سائٹ
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رات گئے اعلامیہ جاری کیا — فائل فوٹو: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ویب سائٹ

وفاقی حکومت نے سیکریٹریٹ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے ایک درجن سے زائد سینئر افسران کے تبادلے و تقرر اور ترقیاں کردیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رات گئے اعلامیہ جاری کیا جس میں گریڈ 20 پر کام کرنے والے پی اے ایس گروپ کے 12 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر کام کرنے والے گریڈ 20 کے 3 افسران کو انچارج ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔

ایک علیحدہ نوٹی فکیشن کے مطابق جن افسران کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں محکمہ آثار قدیمہ و ثقافت کے جوائنٹ سیکریٹری حسن رضا سعید شامل ہیں جن کا تقرر بطور سینئر جوائنٹ سیکریٹری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس میں تقرر و تبادلے، واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی پبلک سروس کمیشن میں بطور جنرل ڈائریکٹر خدمات انجام دینے والی سبینا قریشی کو کابینہ ڈویژن کی سینئر جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر کام کرنے والے علی اصغر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔

فنانس ڈویژن میں کام کرنے والے جوائنٹ سیکریٹری طاہر نور کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر شعیب اکبر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان حکومت کے تحت زیر ملازمت علی طاہر اور پنجاب حکومت کے ماتحت کیپٹن اسد اللہ خان کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

ادھر پنجاب حکومت کے تحت کام کرنے والے محمد حسن اقبال کو ترقی دیتے ہوئے ان کا تبادلہ سندھ کردیا گیا ہے، جبکہ فواد احمد ربانی کو بھی اگلے گریڈ پر ترقی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

حکومت پنجاب سے ایک اور افسر عامر علی احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد کے چیف کمشنر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کے جوائنٹ سیکریٹری زاہد علی عباسی کو ایڈیشنل سیکریٹری برائے کشمیر اور گلگت بلتستان امور تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کے تحت خدمات انجام دینے والے فلائٹ لیفٹیننٹ افتخار علی ساہو کو بھی گریڈ 21 پر ترقی دے دی گئی ہے۔

اسی طرح وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ایڈیشنل سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کو انچارج ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ حمید یعقوب خان کا تبادلہ وزارت خزانہ میں کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) کو نوتعمیر شدہ مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ کا سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024