• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکارہ شازیہ منظور کو ’آنٹی‘ قرار دینے کی ٹوئٹ ٹرینڈ بن گئی

شائع December 3, 2021
گلوکارہ کو آنٹی لکھنے والے شخص پر لوگوں نے خوب تنقید کی—اسکرین شاٹ
گلوکارہ کو آنٹی لکھنے والے شخص پر لوگوں نے خوب تنقید کی—اسکرین شاٹ

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک شخص کی جانب سے ماضی کی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک مختصر ویڈیو کو ٹوئٹ کرنے اور انہیں ’آنٹی‘ قرار دینے کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گلوکارہ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ کرنے لگا۔

اسد انکل نامی ایک شخص نے شازیہ منظور کی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی شخص اپنی رخصتی کا سوچ رہا ہو اور عین اسی وقت وہ اپنی گاڑی میں کوئی ’آنٹی‘ دیکھے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ شازیہ منظور کو سرخ رنگ کی لمبرگینی سے اترتے ہوئے ’لمبرگینی چلائے جاندے او‘ گانے کو گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسد انکل کی جانب سے گلوکارہ کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے اور انہیں ’آنٹی‘ قرار دیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے اور انہیں یاد دلایا کہ وہ کوئی ’آنٹی‘ نہیں بلکہ ملک کی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور ہیں اور وہ اس دنیا میں ایک ہی ہیں۔

زیادہ تر لوگوں نے اسد انکل کی ٹوئٹ کو ذہنی اذیت کا سبب قرار دیا اور لکھا کہ نئی نسل کو ماضی کے مقبول گلوکاروں کی پہچان نہیں ہے۔

لوگوں نے شازیہ منظور کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 1990 سے لے کر آج تک ویسی ہی ہیں، جیسی ماضی میں دکھائی دیتی تھیں اور مداحوں نے ان کی خوبصورتی سمیت ان کی آواز کی تعریفیں بھی کیں۔

لوگوں کی جانب سے احساس دلائے جانے کے بعد اسد انکل نامی شخص نے گلوکارہ کو ’آنٹی‘ لکھنے پر معذرت بھی کی اور وعدہ کیا کہ اب وہ ان کے تمام گانے سنیں گے، تاہم اس کے باوجود انہوں نے ان کا نام شازیہ منظور کے بجائے منصور لکھا، جس پر بھی لوگوں نے ان پر تنقید کی۔

ایک مداح نے شازیہ منظور کی ویڈیو ٹوئٹ کرنے والے شخص کو التجا کی کہ وہ اپنی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ نہ کرے، کیوں کہ ان کی ٹوئٹ خاصی اہمیت رکھتی ہے، جس پر کئی لوگوں نے اچھے اور سبق آموز کمنٹس کیے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹ کرنے والے شخص کو مقبول ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ شازیہ منظور ماضی کی مقبول فلموں کی گلوکارہ رہی ہیں، وہ کافی عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024