• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پابندی ختم ہونے کے بعد پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پہلی براہ راست پرواز

شائع December 2, 2021
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ جمعہ کو ایک ہزار 130 مسافر سعودی عرب پہنچیں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ جمعہ کو ایک ہزار 130 مسافر سعودی عرب پہنچیں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت 6 ممالک سے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے براہ راست آپریشن شروع کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر سے سعودی عرب کی جانب سے کورونا سے متعلق سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد 121 مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، آج پاکستان کی مزید 5 پروازیں ایک ہزار 400 مسافروں کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔

پابندیاں ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35 پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

25 نومبر کو سعودی حکام نے 6 ممالک کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان ممالک کے مسافر 14 روز تیسرے ملک میں قرنطینہ کے بغیر سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

ان چھ ممالک میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل، اور ویتنام شامل ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

پہلی پرواز بدھ کو 121 مسافروں کے ساتھ ملتان سے سعودی عرب کے مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے رواں ہفتے سعودی عرب کے لیے 35 پروازیں آپریٹ کرے گا اور آئندہ ہفتے اضافے کے بعد ان کی تعداد 48 کردی جائے گی۔

پی آئی اے کی پروازیں لاہور سے جدہ اور دمام، اسلام آباد سے جدہ اور ریاض جبکہ کراچی سے مدینہ جائیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے جمعہ کو ایک ہزار 130 مسافروں کو دمام، ریاض اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024