• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کرکٹ پر بنی بولی وڈ فلم ’83‘ آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان

شائع November 30, 2021
فلم میں دپیکا اور رنویر جوڑے کے روپ میں دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو
فلم میں دپیکا اور رنویر جوڑے کے روپ میں دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو

طویل انتظار اور تاخیر کے بعد بولی وڈ اسپورٹس ڈراما فلم ’83‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم کو ابتدائی طور پر اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم مختلف وجوہات اور بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز موخر ہوتی رہی۔

اب طویل تاخیر اور انتظار کے بعد فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’1983‘ میں رنویر سنگھ، کپل دیو بنیں گے

جاری کیے گئے ٹریلر میں 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو دکھایا گیا ہے۔

فلم میں دپیکا پڈکون کے کردار سمیت ویسٹ انڈیز اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور کرکٹ انتظامیہ سمیت کھلاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں اس وقت کی بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں جن میں روی شاستری اور محمد اظہر الدین بھی شامل ہیں، انہیں بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی بھارت کی جانب سے 1983 میں جیتنے والے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کے گرد گھومتی ہے، جس میں رنویر سنگھ کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کپان کپل دیو کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر فلم

دپیکا پڈوکون فلم میں بھی رنویر سنگھ کی اہلیہ یعنی کپل دیوی کی بیوی رومی بھاٹیا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم ثاقب، پنکج ترپاتھی اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات کبیر خان نے دی ہیں اور اسے آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024