• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نئی ماں کے طور پر اقرا عزیز کا دن کس طرح گزرتا ہے؟

شائع November 26, 2021
اقرا عزیز — فوٹو بشکریہ اقرا عزیز انسٹاگرام اکاؤنٹ
اقرا عزیز — فوٹو بشکریہ اقرا عزیز انسٹاگرام اکاؤنٹ

اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین کے ہاں جولائی 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور آج کل اداکارہ اس کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ کئی ماہ سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور سوشل میڈیا کی حد تک ہی سرگرم ہیں۔

ماں بننے کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے، اس بارے میں اقرا عزیز نے ایک ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی ہے۔

اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی ماں کے دن کیسے گزرتے ہیں۔

نیند، یہ نیند کیا ہے؟

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی ہوجاتا ہے اور الارم کو مزید 5 منٹ بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔

ان کا کہنا تھا ' صبح ساڑھے 6 بجتے ہی کبیر کو کھیلنے کی خواہش ہوتی ہے'۔

ماں کی ذمہ داریاں آسان نہیں ہوتیں مگر اقرا عزیز ان کو بخوبی نبھا رہی ہیں اور کبیر کے ساتھ ساتھ وہ دیگر کام بھی نمٹاتی ہیں اور پھر بستر پر جاتی ہیں۔

مگر بہت زیادہ دیر کے لیے نہیں کیونکہ انہیں کچھ دیر بعد ہی پھر اٹھنا پڑتا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کئی بار بیدار ہونے کے حوالے سے اقرا عزیز نے بتایا کہ نیند کا تسلسل نہ ہونا ٹھیک ہے جو آغاز میں مشکل لگتا ہے مگر وقت کے ساتھ عادت ہوجاتی ہے۔

مدد طلب کرنا اچھا خیال ہے

شوپر کے گھر سے نکلنے کے بعد اقرا عزیز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ وقت کو درست طریقے سے استعمال کیا جائے اور تمام کام نمٹا لیے جائیں، مگر جب وہ نڈھال ہوتی ہیں تو مدد مانگنے سے ہچکچاتی نہیں۔

اس موقع پر ماں ہی مدد کے لیے آگے آتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ضرورت کے وقت جسمانی اور جذباتی معاونت کے لیے مدد طلب کرنا غلط نہیں، ان کی ماں اور بہن ہمیشہ مدد کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

ٹھیک نہ ہونا بھی ٹھیک ہے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اقرا عزیز نے کہا 'کئی بار معاملات کافی مشکل ہوجاتے ہیں، وہ تھکا دینے والے ہوتے ہیں، یہی ماں کا کام ہے۔ جذبات اور بہت کچھ ہے مگر یہ آسان نہیں'۔

اس طرح کے جذباتی مراحل کو اکثر ماؤں میں بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن سے منسلک کیا جاتا ہے جس پر زیادہ بات بھی نہیں کی جاتی۔

اپنا خیال رکھنا اور وقت نکالنا

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب بیٹا دن میں کچھ دیر کے لیے سو جاتا ہے تو اقرا عزیز اپنی صحت کے لیے اچھی غذا کو جزوبدن بناتی ہیں۔

ان کی سسرال نے انہیں مزیدار حریرہ سے متعارف کرایا ہے جو بچے کی پیدائش کے بعد نئی ماؤں کو جلد ریکور ہونے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح فارغ وقت میں فلم دیکھنا بھی برا خیال نہیں۔ خود کو ترجیح دینے میں کوئی نقصان نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024