اوپو رینو 7 سیریز کے 3 فونز متعارف

شائع November 25, 2021
رینو 7 سیریز — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 7 سیریز — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اپنی رینو سیریز کے 3 نئے فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

اوپو رینو 7 سیریز رینو 7 فائیو جی، رینو 7 پرو 5 جی اور رینو 7 ایس ای 5 جی کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

یہ فون 3 دسمبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

رینو 7 پرو

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ اس سیریز کا بہترین فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 میکس پراسیسر موجود ہے۔

رینو 7 پرو میں 6.55 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے اور سونی آئی ایم ایکس 709 سنسر پر مشتمل 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو اور ایک الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

بیک کیمرا سیٹ اپ کے گرد ایل ای ڈی لائٹ دی گئی ہے جو نوٹیفکیشن آنے پر جگمگاتی ہے۔

اوپو رینو 7 پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

8 جی بی ریم والا ماڈل 3699 یوآن (ایک لاکھ ایک ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم والا فون 3999 یوآن (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

رینو 7

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اوہو رینو 7 کافی حد تک پرو ماڈل جیسا ہی ہے جیسے 4500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے مگر 65 کی بجائے 60 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے۔

رینو 7 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 2699 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔

رینو 7 ایس ای

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رینو 7 ایس ای میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2399 یوآن (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے چین سے باہر اوپو 7 سیریز کی دستیابی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024