• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وکی کوشل و کترینہ کیف اگلے ہفتے کورٹ میرج کریں گے، بھارتی میڈیا

شائع November 24, 2021
دونوں نے تاحال شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے تاحال شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار وکی کوشل و کترینہ کیف اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کرنے کے بعد دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں شادی کریں گے۔

بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق دعوے کر رہا ہے اور بتایا جا رہا تھا کہ دونوں دسمبر کے پہلے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

پچھلی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں سادگی سے ممبئی میں ہی شادی کریں گے، تاہم اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں کورٹ میرج کرنے کے بعد ریاست راجستھان میں روایتی رسومات کے تحت بھی شادی کریں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ نے اپنی ایکسلوژو رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ وکی کوشل و کترینہ کیف نومبر کے آخر میں ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورٹ میرج کرنے کے بعد دونوں اپنے تعلقات اور شادی کا واضح اعلان کریں گے، جس کے بعد ان کی شادی کی رسومات راجستھان میں ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کس نے کہا میں شادی کر رہی ہوں؟ کترینہ کیف

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورٹ میرج کرنے اور رشتے سے متعلق اعتراف کرنے کے ایک ہفتے کے اندر دونوں راجستھان کے شہر جے پور میں شادی کی رسومات ادا کریں گے۔

شوبز ویب سائٹ نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ جوڑے نے ابھی سے ہی شوبز کی خاص شخصیات کو شادی کی دعوت دینا شروع کردی ہے، تاہم اہم شخصیات کو تاحال مدعو نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے تاحال سلمان خان، ان کے بھائیوں ارباز خان، سہیل خان، والد سلیم خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو شادی کی دعوت نہیں دی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے بتایا کہ ان کی شادی میں موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی راجستھان کے پرتعیش مقام پر ہوگی، جس کے لیے ابھی سے ہی دعوت نامے دینا شروع کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف دسمبر کے پہلے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق دعوے کرتا آ رہا ہے، وہیں تاحال دونوں نے اپنی شادی اور تعلقات سے متعلق واضح طور پر کوئی بیان نہیں دیا۔

دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات کی خبریں ہیں مگر دونوں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات کی خبریں ہیں مگر دونوں نے کبھی اس کا اظہار نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024